
نئی دہلی، 30 جولائی(ہ س)۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کا مذاق اڑانے پر طلبہ کے خلاف کی جانے والی پولیس کارروائی پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف چین مصنوعی سورج بنا رہا ہے اور دوسری طرف ہمارے وزیر اعظم چھوٹے چھوٹے بچوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے میں مصروف ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم ارکانِ پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی خریدنے، پارٹیاں توڑنے، لوگوں کے ووٹ کٹوانے اور فرضی ووٹ بنوانے میں مصروف ہیں۔ اس لیے اب ہمارے ملک کو ایک دوراندیش اور وسیع سوچ رکھنے والے وزیر اعظم کی ضرورت ہے۔جمعرات کو عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف چین آرٹیفیشل سن (مصنوعی سورج) بنا رہا ہے اور دوسری طرف ہمارے ملک کے وزیر اعظم ان چھوٹے چھوٹے بچوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے میں مصروف ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر ان کا کوئی مذاق اڑا دیا تھا۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق چین مصنوعی سورج بنا رہا ہے۔ اس میں بھی سورج کی طرح نیوکلیئر فیوژن ہوگا اور توانائی پیدا کی جائے گی۔ اس میں پلازما کو قابو میں رکھا جائے گا اور اس سے لامحدود صاف توانائی حاصل کی جائے گی۔ یہ منصوبہ 2030 تک مکمل ہو جائے گا۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ ایک طرف چین مصنوعی سورج بنا رہا ہے اور دوسری طرف ہماری حکومت سے سڑکیں اور پل نہیں بن پا رہے ہیں۔ ایک بارش آتی ہے اور ہمارے شہروں کا برا حال ہو جاتا ہے، چاروں طرف کچرا ہی کچرا پھیلا رہتا ہے۔ ایسا اس لیے ہے کیونکہ ہمارے وزیر اعظم ارکانِ پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی کی خرید و فروخت، پارٹیاں توڑنے، لوگوں کے ووٹ کٹوانے اور فرضی ووٹ بنوانے میں مصروف ہیں۔ آج کل تو وزیر اعظم ان چھوٹے چھوٹے بچوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کروانے میں مصروف ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا تھا۔ آج ہمارے ملک کو ایک دوراندیش اور وسیع سوچ رکھنے والے وزیر اعظم کی ضرورت ہے۔
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais