اگنو کے جولائی 2026 سیشن میں داخلوں کی آخری تاریخ 31 جولائی
علی گرھ, 30 جولائی (ہ س)۔ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) کے علاقائی مرکز علی گڑھ کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اجے وردھن آچاریہ نے بتایا ہے کہ جولائی 2026 تعلیمی سیشن کے لیے پوسٹ گریجویٹ، گریجویشن، پی جی ڈپلومہ، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامو
اجے وردھن


علی گرھ, 30 جولائی (ہ س)۔

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) کے علاقائی مرکز علی گڑھ کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اجے وردھن آچاریہ نے بتایا ہے کہ جولائی 2026 تعلیمی سیشن کے لیے پوسٹ گریجویٹ، گریجویشن، پی جی ڈپلومہ، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگراموں میں داخلے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ گھر بیٹھے اگنو کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن داخلہ لے سکتے ہیں اور ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ کے ذریعے فیس جمع کرا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر آچاریہ کے مطابق اگنو علاقائی مرکز علی گڑھ میں وزارتِ تعلیم، حکومتِ ہند کے تحت کمپیوٹر سائنس، دیہی ترقی، سماجی خدمات، سیاحت، صنعتی تحفظ، صحافت و ابلاغ، زراعت، ڈیری فارمنگ، نامیاتی کاشت، پولٹری، شہد کی مکھیوں کی پرورش، اردو، سنسکرت، عربی، فرانسیسی، جرمن، جاپانی اور روسی زبانوں سمیت متعدد ہنرمندی اور روزگار پر مبنی ڈپلومہ، پی جی ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز کرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے خواہش مند طلبہ سے اپیل کی کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل داخلہ مکمل کریں۔ مزید معلومات کے لیے اگنو علاقائی مرکز، شری ٹیکارام کنیا مہاودیالیہ کیمپس، رام گھاٹ روڈ، علی گڑھ یا فون نمبر 8869829838 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande