دو قافلوں پر حملے میں 10 پاکستانی فوجی ہلاک، بلوچ ریپبلکن گارڈز کا دعویٰ
کوئٹہ، 30 جولائی (ہ س)۔ بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوو¿ں نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دو فوجی قافلوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 پاکستانی فوجی ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوگئے۔ تاہم اس دعوے ک
Balochistan-Kacchi-District-Pakistani-soldiers-Kil


کوئٹہ، 30 جولائی (ہ س)۔ بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوو¿ں نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے دو فوجی قافلوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 پاکستانی فوجی ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوگئے۔ تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی اور پاکستانی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

بلوچستان کے آن لائن نیوز نیٹ ورک دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق بی آر جی کے ترجمان دوستین بلوچ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ ڈھاڈر اور سنی کے درمیان اس وقت ہوا جب کیپٹن عمر کی قیادت میں ایف سی کا قافلہ سبی سے سنی کی طرف جا رہا تھا۔ گروپ کے مطابق جنگجوو¿ں نے قافلے پر گھات لگا کر خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے قریب سے حملہ کیا، جس سے چھ فوجی موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بیان کے مطابق پہلے حملے کے بعد امداد فراہم کرنے کے لیے بھیجے گئے دوسرے فوجی قافلے کو بھی راستے میں نشانہ بنایا گیا۔ بی آر جی کا دعویٰ ہے کہ حملے میں مزید چار فوجی مارے گئے اور کئی دیگر شدید زخمی ہوئے۔

گروپ نے کہا کہ اس کے جنگجوو¿ں اور پاکستانی سیکو رٹی فورسز کے درمیان صبح سے شام تک لڑائی جاری رہی۔ بی آر جی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستانی فوج نے بعد میں ہلاک اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا۔

بی آر جی نے الزام لگایا کہ فوجی ہیلی کاپٹروں نے بعد میں آبادی والے علاقوں پر گولہ باری کی اور فوج نے جھڑپ کے دوران مارٹر بھی فائر کیے۔ تاہم آزادانہ طور پر ان الزامات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

گروپ نے دعویٰ کیا کہ اس کے تمام جنگجو آپریشن کے بعد بحفاظت اپنے اڈوں پر واپس آگئے۔ ایک بیان میں، بی آر جی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی اور کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande