علی گڑھ میں ریڈ رن میراتھن کا انعقاد، نوجوانوں کو ایچ آئی وی/ایڈز سے بچاؤ کے لیے کیا گیا بیدار
علی گڑھ، 29 جولائی (ہ س)۔ قومی ایڈز کنٹرول پروگرام (این اے سی پی) کے تحت علی گڑھ میں ریڈ رن میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ایچ آئی وی/ایڈز کے تئیں بیدار کرنا اور انہیں صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لیے ترغیب دینا تھا۔ ا
میراتھن


علی گڑھ، 29 جولائی (ہ س)۔

قومی ایڈز کنٹرول پروگرام (این اے سی پی) کے تحت علی گڑھ میں ریڈ رن میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ایچ آئی وی/ایڈز کے تئیں بیدار کرنا اور انہیں صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لیے ترغیب دینا تھا۔

ابتدائی طور پر میراتھن کا انعقاد مہارانی اہلیہ بائی ہولکر اسٹیڈیم میں تجویز کیا گیا تھا، لیکن مسلسل بارش کے باعث اسٹیڈیم میں پانی بھر جانے کی وجہ سے پروگرام کو سرسوت فزیکل اکیڈمی، ننگلا مراری، کینرا بینک کے پیچھے، سرساول میں منعقد کیا گیا۔ میراتھن میں تقریباً 100 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

پروگرام کے دوران دشا کلسٹر کی سی پی ایم محترمہ شائستہ بدر نے شرکاء کو ایچ آئی وی/ایڈز سے بچاؤ، بروقت ایچ آئی وی جانچ، سیلف اسیسمنٹ کیو آر کوڈ اور 1097 ٹول فری ہیلپ لائن کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایچ آئی وی/ایڈز سے متعلق غلط فہمیوں اور امتیازی سلوک کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور صحیح معلومات معاشرے کے ہر فرد تک پہنچائیں۔

اس موقع پر ضلع ٹی بی افسر (ڈی ٹی او) ڈاکٹر دنیش کھتری، کھیل افسر پونم لتا راج، کوچ شوقت علی، ایتھلیٹک سیکریٹری وویک کمار، دشا ٹیم کی سی پی ایم شائستہ بدر، سی ایس او للت تیاگی اور ڈی ایم ڈی او رضوانہ حنیف سمیت دیگر افراد موجود رہے۔

مقابلے کے لڑکوں کے زمرے میں راج یادو نے پہلی، وویک نے دوسری اور منوج کمار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ لڑکیوں کے زمرے میں پائل شرما پہلے، دیپیکا دوسرے اور ڈمپل تیسرے مقام پر رہیں۔ فاتح کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا اور تمام شرکاء کو صحت مند طرز زندگی اپنانے اور ایچ آئی وی/ایڈز بیداری کا پیغام عام کرنے کا عہد دلایا گیا۔

ضلع ٹی بی افسر ڈاکٹر دنیش کھتری نے کہا کہ ایچ آئی وی/ایڈز کے تئیں بیداری ہی اس بیماری سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ نوجوانوں کی شرکت سے ایسے پروگرام معاشرے میں مثبت پیغام پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے وقتاً فوقتاً ایچ آئی وی جانچ کرانے، محفوظ رویہ اپنانے اور 1097 ٹول فری ہیلپ لائن کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی اپیل کی۔

پروگرام کی معلومات دشا کلسٹر کی سی پی ایم شائستہ بدر نے فراہم کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande