جے این یو طلبہ یونین کی سابق صدر آئشی گھوش کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ پر عبوری روک
نئی دہلی، 29 جولائی(ہ س)۔ دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلبہ یونین کی سابق صدر اور طلبہ تنظیم ایس ایف آئی کی مشترکہ سکریٹری آئشی گھوش کے خلاف 2021 کے ایک احتجاج سے متعلق درج ایف آئی آر کے معاملے میں جاری غیر ضمانت
جے این یو طلبہ یونین کی سابق صدر آئشی گھوش کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ پر عبوری روک


نئی دہلی، 29 جولائی(ہ س)۔ دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلبہ یونین کی سابق صدر اور طلبہ تنظیم ایس ایف آئی کی مشترکہ سکریٹری آئشی گھوش کے خلاف 2021 کے ایک احتجاج سے متعلق درج ایف آئی آر کے معاملے میں جاری غیر ضمانتی وارنٹ پر اگلی سماعت تک روک لگا دی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس وجے شری راٹھور نے حکم دیا کہ آئشی گھوش کے خلاف جاری غیر ضمانتی وارنٹ پر اگلی سماعت تک عمل درآمد نہ کیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ گزشتہ سماعت کے روز بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر آئشی گھوش عدالت میں پیش نہیں ہو سکی تھیں۔ عدالت نے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ 30 جولائی کو ذاتی طور پر عدالت میں حاضر ہوں۔آئشی گھوش کی جانب سے پیش ہونے والے وکلائ کے این جے شنکر، سبھاش چندرن کے آر اور جیمون اینڈریوز نے عدالت کو بتایا کہ غیر ضمانتی وارنٹ 11 اپریل کو جاری کیا گیا تھا، تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا کیونکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ وہ دیے گئے پتے پر موجود نہیں تھیں۔ وکلائ کے مطابق بعد میں انہیں فون کے ذریعے اس کی اطلاع دے دی گئی، جس کے بعد عدالت نے 30 جولائی کو پیش ہونے کے لیے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔یہ مقدمہ 2021 میں دہلی کے بنگ بھون کے باہر ہونے والے احتجاج سے متعلق ہے، جس میں آئشی گھوش کے خلاف بی این ایس کی دفعات 188 اور 447 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

آئشی گھوش نے 2021 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں سی پی ایم کی امیدوار کے طور پر انتخاب بھی لڑا تھا، تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکیں۔ خبر کے مطابق، انہوں نے کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں بھی پہلے ہی دن سے شرکت کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande