ٹیلیگرام کے بانی پاویل ڈوروف پر روس نے دہشت گردی میں معاونت کا الزام عائد کیا
ماسکو، 29 جولائی(ہ س)۔ روس کی وفاقی سلامتی سروس(ایف ایس بی) نے میسجنگ پلیٹ فارم ٹیلیگرام کے بانی پاویل ڈوروف پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بین الاقوامی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا عمل شروع کر
ٹیلیگرام کے بانی پاویل ڈوروف پر روس نے دہشت گردی میں معاونت کا الزام عائد کیا


ماسکو، 29 جولائی(ہ س)۔

روس کی وفاقی سلامتی سروس(ایف ایس بی) نے میسجنگ پلیٹ فارم ٹیلیگرام کے بانی پاویل ڈوروف پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بین الاقوامی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق، ایف ایس بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاویل دوروف کے خلاف روسی فوجداری قانون کی دفعہ 205.1(حصہ 1.1) کے تحت دہشت گردانہ سرگرمیوں میں معاونت کے الزام میں فوجداری تحقیقات جاری ہیں۔روسی سکیورٹی ایجنسی کا الزام ہے کہ ٹیلیگرام نے روسی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسے متعدد چینلز، چیٹس اور بوٹس کو حذف نہیں کیا، جنہیں مبینہ طور پر یوکرینی خصوصی اداروں، دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے روس میں تخریب کاری، دہشت گرد حملوں، اجتماعی قتل اور سائبر فراڈ جیسی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور رابطہ کاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

ایف ایس بی نے دعویٰ کیا کہ ان مبینہ سرگرمیوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی پہنچا۔ایجنسی کے مطابق، پاویل دوروف کو بین الاقوامی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande