ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کا دعویٰ
تہران، 29 جولائی (ہ س) ۔ ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعوی کیا ہے کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے بدھ کی صبح اردن میں امریکی فوجی کمانڈ سینٹر اور ایئر بیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ یہ دعویٰ آئی آر جی سی کی طرف سے جاری کردہ ایک س
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کا دعویٰ


تہران، 29 جولائی (ہ س) ۔

ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعوی کیا ہے کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے بدھ کی صبح اردن میں امریکی فوجی کمانڈ سینٹر اور ایئر بیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ یہ دعویٰ آئی آر جی سی کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کیا گیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی امریکی فوج کی جارحانہ سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی۔ آئی آر جی سی نے کہا کہ اس کے جنگجوو¿ں نے متعدد بیلسٹک میزائلوں سے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب تک ایران کے خلاف دھمکیاں جاری رہیں گی اور امریکہ کی جانب سے مبینہ غیر قانونی فوجی سرگرمیاں جاری رہیں گی، ایران کی مزاحمت جاری رہے گی۔ تنظیم نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے مفادات کے خلاف کارروائیاں اور دھمکیاں بند کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande