ملّی تنظیموں سے طلاق اور خلع جیسے معاملات کے لیے فاسٹ ٹریک شرعی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ: ڈاکٹر محمد فہیم بیگ
نئی دہلی،29جولائی(ہ س)۔ دہلی کے سرگرم سماجی کارکن ڈاکٹر محمد فہیم بیگ نے ہندوستان کی ملّی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق اور خلع جیسے اہم شرعی امور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہندوستان کے ہر بڑے شہر میں ایک فاسٹ ٹریک شرعی عدالت قائم کی جائے
ملّی تنظیموں سے طلاق اور خلع جیسے معاملات کے لیے فاسٹ ٹریک شرعی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ: ڈاکٹر محمد فہیم بیگ


نئی دہلی،29جولائی(ہ س)۔ دہلی کے سرگرم سماجی کارکن ڈاکٹر محمد فہیم بیگ نے ہندوستان کی ملّی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق اور خلع جیسے اہم شرعی امور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہندوستان کے ہر بڑے شہر میں ایک فاسٹ ٹریک شرعی عدالت قائم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسا دیکھا گیا ہے کہ طلاق اور خلع جیسے اہم معاملات میں بے شمار عورتیں اور مرد اس مسئلے کو لے کر ایک الجھن بھری زندگی گزار رہے ہیں، اور شرعی احکام کی صحیح جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے بعض اوقات لوگ شریعت کی پامالی بھی کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فہیم بیگ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کافی تعداد میں ایسی عورتیں آتی ہیں جن کے شوہروں نے سالوں سال ان کو چھوڑ رکھا ہے، نہ انہیں طلاق دیتے ہیں، نہ ان کا خرچہ اٹھاتے ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی پرسانِ حال ہے۔ اسی طریقے سے بہت سارے معاملات میں مردوں کے لیے بھی اس طرح کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ہم پرسنل لا بورڈ اور تمام ملّی تنظیموں سے گزارش کرتے ہیں کہ فاسٹ ٹریک شرعی عدالتوں کا قیام جلد سے جلد عمل میں لایا جائے اور طلاق یا خلع ہونے کے بعد اسے قانونی طور پر بھی رجسٹرڈ کرایا جائے، تاکہ مستقبل میں جو عورت اپنے شوہر سے الگ ہو چکی ہے اس کو سرکاری و غیر سرکاری امداد مل سکے اور وہ اپنی دوسری زندگی شروع کر سکے۔ اسی طریقے سے مردوں کو بار بار قانونی اور پولیس کے چکروں سے بچانے کے لیے طلاق نامہ مل جائے اور ان کی آنے والی زندگی میں اس طرح کی صورتحال پیدا نہ ہو۔ یہ ایک بہت ضروری اور اہم معاملہ ہے کیونکہ بے شمار خاندان اس مسئلے سے دوچار ہو رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande