’آریہ بھٹ کا زیرو‘میں نظر آئے گی جدوجہد اور خود اعتمادی کی دمدار اسٹوری، ٹریلر ریلیز
آنے والی ہندی فلم ''آریہ بھٹ کا زیرو'' کا بے حد انتظار کیا جانے والا ٹریلر سامنے آگیا ہے۔ تقریبا 2 منٹ 38 سیکنڈ کا ٹریلر ناکامیوں، ٹوٹے ہوئے خوابوں، خاندانی ذمہ داریوں اور معاشرے کے طعنے کے درمیان اپنی شناخت بنانے کے لیے جدوجہد کرتا ہوا ایک عام ن
زیرو


آنے والی ہندی فلم 'آریہ بھٹ کا زیرو' کا بے حد انتظار کیا جانے والا ٹریلر سامنے آگیا ہے۔ تقریبا 2 منٹ 38 سیکنڈ کا ٹریلر ناکامیوں، ٹوٹے ہوئے خوابوں، خاندانی ذمہ داریوں اور معاشرے کے طعنے کے درمیان اپنی شناخت بنانے کے لیے جدوجہد کرتا ہوا ایک عام نوجوان کی کہانی پیش کرتا ہے ۔ ٹریلر میں باپ بیٹے کے جذباتی رشتے، زندگی کی جدوجہد اور کبھی نہ ختم ہونے والے جذبے کو متاثر کن انداز میں دکھایا گیا ہے۔ اس کا آغاز شادی کے ایک انوکھے منظر سے ہوتا ہے، جہاں ایک ہلکے پھلکے سلسلے کے بعد، کہانی کا مرکزی کردار برہم گپتا سریواستو عرف 'بگو' کے سفر کی طرف بڑھتی ہے۔

فلم میں ہمانش کوہلی نے بگو کا کردار ادا کیا ہے، جس کی زندگی مسلسل ناکامیاں، محبت کی ناکامیاں اور خاندانی تنازعات سے متاثر ہے، لیکن وہ عزم وہمت کے ساتھ ہر مشکل کا سامنا کرتا ہے۔ ٹریلر کے جذباتی مکالمے اور متاثر کن پیغامات سامعین کی توجہ حاصل کررہے ہیں۔ فلم میں ہمانش کوہلی کے ساتھ ساتھ سونالی سیگل، روی کشن، درشنا بانک، راجیش شرما، گوپال دت، اشلین پرساد، الکا امین، نیرج سود اور شلپا شندے اہم کرداروں میں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande