انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن میں ریکھا کواعزاز سے نوازا جائے گا
ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ ریکھا کو آسٹریلیا کے میلبورن میں منعقد ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن ( آئی ایف ایف ایم ) 2026 میں سنیما میں ان کی بے مثال شراکت کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا۔اس موقع پر ان کی مشہور فلم ”امراو جان“ کی خصوصی اسکری
Rekha-honoured-Indian-Film-Festival-Melbourne


ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ ریکھا کو آسٹریلیا کے میلبورن میں منعقد ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن ( آئی ایف ایف ایم ) 2026 میں سنیما میں ان کی بے مثال شراکت کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا۔اس موقع پر ان کی مشہور فلم ”امراو جان“ کی خصوصی اسکریننگ بھی کی جائے گی۔ مظفر علی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 1981 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس سال اپنی ریلیز کے 45 سال مکمل کر رہی ہے۔ ریکھا کے علاوہ اس فلم میں فاروق شیخ، نصیر الدین شاہ اور راج ببر نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

”امراو جان“ کی خصوصی اسکریننگ پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریکھا نے کہا کہ یہ فلم ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک فلم نہیں ہے بلکہ ان کی یادوں اور زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ ریکھا نے کہا کہ اتنے برسوں بعد اس فلم کو دوبارہ عالمی پلیٹ فارم پر اعزاز سے نوازا جانا ان کے لیے ایک جذباتی اور عاجزانہ تجربہ ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سنیما ان کی زندگی کا سب سے بڑا آشیرواد رہا ہے اور آئی ایف ایف ایم میں ایوارڈ حاصل کرنا ایک خاص اعزاز ہے۔

ریکھا نے اس اعزاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے صرف اپنی کامیابی نہیں ، بلکہ ان تمام فلمسازوں، رائٹرز، موسیقاروں اور ساتھیوں کو بھی وقف کرتی ہیں جنہوں نے ان کے فلمی کریئر کو یادگار بنایا ہے۔ آئی ایف ایف ایم 2026 میلبورن میں 13 سے 23 اگست تک منعقد ہو گا۔ اداکار پنکج ترپاٹھی کو بھی ”آرٹسٹ آف ڈسٹنکشن“ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande