
نئی دہلی،29جولائی(ہ س)۔مولانا سعادت حسین قاسمی کنوینر مسنون رشتے آمنے سامنے کی اطلاع کے مطابق 2اگست 2026ئ بروز اتوار صبح 11بجے تا 3بجے دوپہر بمقام یونیک ہائی اسکول نزد دفتر صفابیت المال و مسجد الفلاح واحد نگر قدیم ملک پیٹ حیدرآباد زیر صدارت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب صدر مسنون نکاح تحریک منعقد ہے۔ واضح ر ہے کہ یہ تحریک حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ اور حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی صاحب امیر شریعت تلنگانہ کی سرپرستی میں چل رہی ہے اور شہر کے موقر علمائ کرام و مفتیانِ عظام اس تحریک سے جڑے ہوئے ہیں۔ واضح ہوکہ حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں مسنون رشتے آمنے سامنے کے آٹھ پروگرامس منعقد ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد نے اس پروگرام سے استفادہ کیا ہے اور سینکڑوں رشتے انجام پاچکے ہیں۔ اس تحریک کا مقصد نکاح کو آسان بنانا اور مسنون طریقہ سے نکاح اور اس کے متعلقات کو انجام دینا اور رشتوں کے انعقاد سے متعلق جو پیچیدگیاں اور دشواریاں ہیں ان کو دور کرنا ہے۔ ڈاکٹرس، انجینئرس، ڈگری ، انٹر، ایس ایس سی، حافظ، عالم و دیگر رشتے سے متعلق سرپرست آئیں گے۔ مولانا غیاث احمد رشادی نے اپیل کی ہے کہ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے رشتوں کے سلسلہ میں اس پروگرام سے استفادہ کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais