یوپی میں 41 پی سی ایس افسران کے تبادلے
یوپی میں 41 پی سی ایس افسران کے تبادلے لکھنؤ، 28 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش حکومت نے پیر کے روز دیر رات 41 پی سی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا۔ فہرست کے مطابق مہندر کمار سنگھ کو اسپیشل ڈیوٹی افسر ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے سٹی مجسٹریٹ وارانسی، بندو
تبادلے کی علامتی تصویر


یوپی میں 41 پی سی ایس افسران کے تبادلے

لکھنؤ، 28 جولائی (ہ س)۔

اترپردیش حکومت نے پیر کے روز دیر رات 41 پی سی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا۔ فہرست کے مطابق مہندر کمار سنگھ کو اسپیشل ڈیوٹی افسر ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے سٹی مجسٹریٹ وارانسی، بندو لتا کو ذیلی ضلع افسر جونپور سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (عدلیہ) کانپور نگر اور سنجے چاولہ کو ذیلی ضلع افسر اعظم گڑھ سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (انتظامیہ) اعظم گڑھ بنایا ہے۔

کنور پنکج کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (مالیات/محصولات) مہوبا سے ایڈیشنل کمشنر جھانسی ڈویژن، اندر نندن سنگھ کو سٹی مجسٹریٹ جونپور سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (مالیات/محصولات) مہوبا، ونئے کمار مشرا کو ذیلی ضلع افسر چندولی سے جنرل مینیجر اتر پردیش کوآپریٹو شوگر ملز فیڈریشن، اور مہندر پرتاپ کو جنرل مینیجر اترپردیش کوآپریٹو شوگر ملز فیڈریشن سے چیف ریونیو افسرسلطان پور، راجیش کمار کو ذیلی ضلع افسر امبیڈکر نگر سے جنرل مینیجر اترپردیش کوآپریٹو شوگر ملز فیڈریشن اور سوجنیہ کمار وکاس کو اسپیشل ڈیوٹی افسر بورڈ آف ریونیو سے ذیلی ضلع افسر بہرائچ بنایا گیا ہے۔ اسی طرح لکھنو، وارانسی، جونپور، بلند شہر، پیلی بھیت اور میرٹھ کے سٹی مجسٹریٹوں سمیت 41 پی سی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande