بہار کے مظفر پور میں باگمتی ندی خطرے کے نشان سے تجاوز کرگئی
مظفر پور، 28 جولائی (ہ س)۔ضلع ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مظفر پور ضلع میں باگمتی ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کی صبح 6:00 بجے کی رپورٹ کے مطابق ، کٹوجھا میں باگمتی ندی کی آبی
بہار کے مظفر پور میں باگمتی ندی خطرے کے نشان سے تجاوز کر گئی


مظفر پور، 28 جولائی (ہ س)۔ضلع ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مظفر پور ضلع میں باگمتی ندی کی آبی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کی صبح 6:00 بجے کی رپورٹ کے مطابق ، کٹوجھا میں باگمتی ندی کی آبی سطح55.75میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ جو خطرے کے نشان (55.00 میٹر) سے 0.75 میٹرزیادہ ہے۔اس کے علاوہ ندی کے آبی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ باگمتی ندی کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے اورائی، کٹرا اور گائے گھاٹ بلاکوں کے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ندی کا پانی تیزی سے ان علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے، ممکنہ طور پر فصلوں، سڑکوں اور گھروں کو کافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو الرٹ رہنے اورمحفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔جہاں باگمتی ندی کی حالت تشویشناک ہے وہیں ضلع سے گزرنے والی بوڑھی گنڈک اورگنڈک ندیوں سے راحت کی خبر ہے۔ سکندرپورمیں بوڑھی گنڈک ندی کے پانی کی سطح 48.46 میٹر ہے، جو خطرے کے نشان (52.53 میٹر) سے نیچے ہے۔ ریواگھاٹ میں گنڈک ندی کے آبی سطح 52.89 میٹر ہے، جو خطرے کے نشان (54.41 میٹر) سے نیچے ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ دونوں مقامات پر پانی کی سطح گر رہی ہے۔مظفر پور کلکٹریٹ میں ڈسٹرکٹ فلڈ کنٹرول روم اور آبی نکاسی ڈویژن کے انجینئر مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پشتوں کی نگرانی میں اضافہ کریں اور خطرے سے دوچار علاقوں میں راحت اور بچاؤ کارروائیوں کے لیے پیشگی تیاریوں کو یقینی بنائیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande