
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کے باوجود دباؤ کا رجحان برقرار رہا۔ بازار کا آغاز معمولی گراوٹ کے ساتھ ہوا، تاہم کھلنے کے فوراً بعد خریداری کے باعث سینسیکس اور نفٹی دونوں کچھ دیر کے لیے سبز نشان میں پہنچ گئے۔ بعد ازاں فروخت کا دباؤ بڑھنے سے دونوں اہم اشاریوں میں دوبارہ کمزوری دیکھی گئی۔ ابتدائی ایک گھنٹے کی ٹریڈنگ کے بعد سینسیکس 0.02 فیصد اور نفٹی 0.01 فیصد کی معمولی برتری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران بڑی کمپنیوں میں ٹی سی ایس، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، ٹیک مہندرا اور سپلا کے شیئرز 4.28 فیصد سے 2.23 فیصد تک اضافے کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔ دوسری جانب ہندوستان یونی لیور، بھارت الیکٹرانکس، کول انڈیا، این ٹی پی سی اور پاور گرڈ کارپوریشن کے شیئرز 3.85 فیصد سے 1.68 فیصد تک گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔اب تک کے کاروبار میں مجموعی طور پر 2,745 شیئرز میں لین دین ہوا، جن میں سے 963 شیئرز برتری کے ساتھ سبز نشان میں جبکہ 1,782 شیئرز خسارے کے ساتھ سرخ نشان میں تھے۔
سینسیکس میں شامل 30 کمپنیوں میں سے 12 شیئرز سبز نشان میں اور 18شیئرز سرخ نشان میں ٹریڈ کر رہے تھے، جبکہ نفٹی کے 50 شیئرز میں سے 24 میں اضافہ اور 26 میں کمی دیکھی گئی۔
بی ایس ای سینسیکس آج 4.03 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 76,831.75 پوائنٹس پر کھلا۔ ابتدائی خریداری کے باعث یہ بڑھ کر 76,988.48 پوائنٹس تک پہنچا، لیکن بعد ازاں فروخت کے دباؤ سے صبح تقریباً 10 بجے یہ گر کر 76,705.22 پوائنٹس تک آ گیا۔ مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10:15 بجے سینسیکس 15.56 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 76,851.34 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔
اسی طرح این ایس ای نفٹی نے 24.70 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 23,971.25 پوائنٹس پر آغاز کیا۔ ابتدائی خریداری سے یہ بڑھ کر 24,040.90 پوائنٹس تک پہنچ گیا، لیکن بعد میں فروخت کے دباؤ سے دوبارہ کمزور ہو گیا۔ صبح 10:15 بجے نفٹی 2.30 پوائنٹس کی معمولی بڑھت کے ساتھ 23,998.25 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن پیر کو سینسیکس 776.01 پوائنٹس (1.02 فیصد( اضافے کے ساتھ 76,835.75 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ نفٹی 228.50 پوائنٹس (0.96 فیصد)کی مضبوطی کے ساتھ 23,995.95 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan