
سبسکرپشن کے لیے کھلا پوجا پریسیژن کا آئی پی او، پہلے ہی گھنٹے میں فل سبسکرائب ہو گیا
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔کاروں، برقی گاڑیوں اور دیگر صنعتوں کے لیے ایلومینیم کے پرزے بنانے والی کمپنی پوجا پریسیژن انجینئرنگ لمیٹڈ کا 159.83 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کیا گیا۔ آئی پی او 30 جولائی تک بولی لگانے کے لیے کھلا ہے۔ حصص 31 جولائی کو ایشو بند ہونے کے بعد الاٹ کیے جائیں گے، جبکہ 3 اگست کو الاٹ کیے گئے حصص ڈیمیٹ اکاونٹ میں جمع کیے جائیں گے۔ کمپنی کے حصص 4 اگست کو بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر درج ہونے کا امکان ہے۔ سبسکرپشن کے لیے کھلنے کے پہلے گھنٹے کے اندر اسٹاک کو مکمل طور پر سبسکرائب کر لیا گیا۔ آئی پی او کو صبح 10:30 بجے تک 1.12 گنا سبسکرائب کیا گیا۔آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے پرائس بینڈ 285 روپے سے 301 روپے فی حصص مقرر کیا گیا ہے،جب کہ لاٹ سائز 400 حصص کا ہے۔ اس آئی پی او میں خوردہ سرمایہ کاروں کو دو لاٹس یعنی 800 حصص کے لیے بولی لگانی ہوگی، جس کے لیے انہیں2,40,800 روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو کے ساتھ کل 53.10 لاکھ نئے حصص فروخت کیے جا رہے ہیں۔آئی پی او کا ایک فیصد اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے 47.08 فیصدحصہ محفوظ کیا گیا ہے۔ نیز خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے 32.98 فیصد حصہ مخصوص کیا گیا ہے۔ اسی طرح غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے14.15 فیصدحصہ مخصوص ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ میکر کے لیے 5.01 فیصدحصہ اور کمپنی کے ملازمین کے لیے 0.78 حصہ مخصوص ہے۔ ہیم سیکیورٹیز لمیٹڈ کو اس ایشو کے لیے بک رننگ لیڈ منیجر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایم یو جی ایف ان ٹائم انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہیم فنلیز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی مارکیٹ میکر کمپنی ہے۔پوجا پریسیژن انجینئرنگ لمیٹڈ کی مالی صحت کے بارے میں بات کریں تو، کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کو پیش کردہ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) کے مسودے میں کیے گئے دعوے کے مطابق، اس کی مالی صحت مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔ مالی سال 2023تا2024میں کمپنی کا خالص منافع 16.10 کروڑ روپے تھا، جو اگلے مالی سال2024تا2025 میں بڑھ کر 23.93 کروڑ روپے ہو گیا۔ اسی دوران گزشتہ مالی سال 2025تا2026میں کمپنی کا خالص منافع بڑھ کر 30.90 کروڑ روپے ہو گیا۔اس دوران کمپنی کی آمدنی کی وصولیابی میں بھی مسلسل اضافہ ہوا۔ اس نے مالی سال 2023تا2024میں 174.59 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 222.80 کروڑ روپے ہو گئی اور مالی سال 2025تا2026میں بڑھ کر 295.20 کروڑ روپے ہو گئی۔اس دوران کمپنی کا قرض کا بوجھ بھی بڑھ گیا۔ مالی سال 2023تا2024کے اختتام پر کمپنی پر 14.28 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو مالی سال2024تا2025 میں بڑھ کر 19.54 کروڑ روپے ہو گیا۔ اس کے بعد گزشتہ مالی سال 2025تا2026کے اختتام پر کمپنی کا قرض کا بوجھ بڑھ کر 41.16 کروڑ روپے ہو گیا۔اس دوران کمپنی کے رزرواور سرپلس میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024میںیہ 56.28 کروڑ روپے تھی، جو کہ 2024تا2025 میں بڑھ کر 77.64 کروڑ روپے ہو گئی۔ اسی طرح، کمپنی کے رزرو اور سرپلس 2023تا2024 میں بڑھ کر 118.53 کروڑ روپے ہو گئے۔کمپنی کی مجموعی مالیت کی بات کریں تو اس دوران کمپنی نے اس محاذ پر مستحکم برتری برقرار رکھی۔ مالی سال2023تا2024 میں یہ 64.83 کروڑ روپے تھی، جو 2024تا2025 میں بڑھ کر 86.20 کروڑ روپے ہو گئی۔ اسی طرح، کمپنی کی مجموعی مالیت 2026تا2025 میں بڑھ کر 133.16 کروڑ روپے ہو گئی۔اسی طرح، ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بفور انٹریسٹ ،ٹیکسز،ڈپریشیئیشنس اینڈ ایمارٹائزیشن) 2023تا2024 میں 27.45 کروڑ روپے رہی، جو 2024تا2025 میں بڑھ کر 39.89 کروڑ روپے ہو گئی۔ اسی دوران گزشتہ مالی سال 2025تا2026میں کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے کم ہو کر 51.78 کروڑ روپے رہ گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی