
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ چاندی کے نرخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث چنئی اور ممبئی سمیت ملک کے بیشتر سررافہ بازاروں میں سونا 870 روپے سے 980 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا۔ چنئی اور ممبئی میں سونے کی قیمت میں 950 روپے فی 10 گرام تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک کے بیشتر بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 1,45,870 روپے سے 1,46,050 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,33,710 روپے سے 1,33,860 روپے فی 10 گرام کے درمیان دستیاب ہے۔
چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے باعث دہلی صرافہ بازار میں یہ آج بھی 2,39,900 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔
مختلف شہروں میں سونے کی قیمتیں اس طرح ہیںدہلی میں 24 کیرٹ سونا 1,46,050 روپے فی 10 گرام، 22 کیرٹ 1,33,860 روپے فی 10 گرام ہے۔ ممبئی میں 24 کیرٹ 1,45,870 روپے، 22 کیرٹ 1,33,710 روپے فی 10 گرام ہے۔احمد آباد میں 24 کیرٹ 1,45,950 روپے، 22 کیرٹ 1,33,760 روپے فی 10 گرام ہے۔
چنئی میں 24 کیرٹ 1,45,870 روپے، 22 کیرٹ 1,33,710 روپے فی 10 گرام ہے۔کولکاتا میں 24 کیرٹ 1,45,900 روپے، 22 کیرٹ 1,33,710 روپے فی 10 گرام ہے۔بھوپال میں 24 کیرٹ 1,45,950 روپے، 22 کیرٹ 1,33,760 روپے فی 10 گرام ہے۔جے پور میں 24 کیرٹ 1,46,050 روپے، 22 کیرٹ 1,33,860 روپے فی 10 گرام ہے۔
پٹنہ میں24 کیرٹ 1,45,950 روپے، 22 کیرٹ 1,33,760 روپے فی 10 گرام ہے۔لکھنؤ میں 24 کیرٹ 1,46,050 روپے، 22 کیرٹ 1,33,860 روپے فی 10 گرام ہے۔
اسی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان تینوں شہروں میں 24کیرٹ سونا 1,45,900 روپے فی 10 گرام جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,33,710 روپے فی 10 گرام کے نرخ پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan