احتجاج میں شریک طلبہ کو مہاراشٹر حکومت نے دی راحت، معمولی مقدمات واپس لینے کا حکم
احتجاج میں شریک طلبہ کو مہاراشٹر حکومت نے دی راحت، معمولی مقدمات واپس لینے کا حکمممبئی، 28 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے نیٹ پرچہ لیک کے خلاف ہونے والے ملکی گیر احتجاج میں شریک طلبہ کے خلاف درج معمولی نوعیت کے تمام فوجد
PROTEST MAHA NEET


احتجاج میں شریک طلبہ کو مہاراشٹر حکومت نے دی راحت، معمولی مقدمات واپس لینے کا حکمممبئی، 28 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے نیٹ پرچہ لیک کے خلاف ہونے والے ملکی گیر احتجاج میں شریک طلبہ کے خلاف درج معمولی نوعیت کے تمام فوجداری مقدمات فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس فیصلے سے ریاست بھر کے ہزاروں طلبہ اور امیدواروں کو بڑی قانونی راحت ملی ہے، کیونکہ ان مقدمات کے باعث ان کے تعلیمی مستقبل اور ملازمت کے امکانات متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔یہ فیصلہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں ہونے والے ملکی گیر احتجاج طلبہ احتجاج کے بعد سامنے آیا۔ عیاں رہے کہ اسی تحریک کے دباؤ کے نتیجے میں مرکزی وزیر تعلیم کو بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ دہلی کے جنتر منتر میں ہونے والے احتجاج کی طرز پر ممبئی، پونے، ناگپور اور ناسک سمیت مہاراشٹر کے مختلف شہروں میں طلبہ اور نوجوان بڑی تعداد میں سڑکوں پر اترے تھے۔ مظاہرین نے امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ داری کے تعین اور تعلیمی انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد طلبہ اور احتجاجی کارکنوں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں فوجداری مقدمات درج کیے تھے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی تازہ ہدایات کے بعد احتجاجی مظاہروں میں شریک طلبہ کے خلاف درج معمولی نوعیت کے تمام مقدمات واپس لیے جائیں گے، جس سے ان کے تعلیمی مستقبل، ملازمت اور کیریئر پر پڑنے والے ممکنہ منفی اثرات کا خدشہ ختم ہو جائے گا۔یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کاکروچ جنتا پارٹی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو متنبہ کیا تھا کہ اگر احتجاجی طلبہ اور منتظمین کے خلاف درج تمام ایف آئی آر واپس نہ لی گئیں تو ملک گیر تحریک دوبارہ شروع کی جائے گی۔ ریاستی حکومت کے اس اقدام کے بعد مہاراشٹر میں احتجاجی طلبہ پر موجود فوری قانونی دباؤ میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے، جبکہ اس فیصلے کو نیٹ پرچہ لیک احتجاج میں شریک ہزاروں طلبہ کے لیے بڑی راحت قرار دیا جا رہا ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande