ای 20 تنازع: نتن گڈکری نے گوگل، میٹا اور دیگر پلیٹ فارمز کے خلاف 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا
ای 20 تنازع: نتن گڈکری نے گوگل، میٹا اور دیگر پلیٹ فارمز کے خلاف 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیاممبئی، 28 جولائی (ہ س)۔ ای 20 ایتھنول تنازع میں اپنا نام جوڑے جانے پر سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے گوگل، میٹا اور دیگر
POLITICS MAHA GADKARI E20


ای 20 تنازع: نتن گڈکری نے گوگل، میٹا اور دیگر پلیٹ فارمز کے خلاف 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیاممبئی، 28 جولائی (ہ س)۔ ای 20 ایتھنول تنازع میں اپنا نام جوڑے جانے پر سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے گوگل، میٹا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں دیوانی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان سے متعلق شائع اور وائرل کیے گئے مبینہ ہتک آمیز مواد کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا جائے۔ اس درخواست پر 5 اگست کو سماعت ہوگی۔نتن گڈکری نے منگل کو بامبے ہائی کورٹ میں 86 صفحات پر مشتمل عرضی داخل کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں غلط طور پر ای ٹوئنٹی ایتھنول اسکیم اور اس سے متعلق مبینہ بدعنوانی سے جوڑا جا رہا ہے۔ عرضی میں انہوں نے کہا کہ ای ٹوئنٹی ایتھنول مکسنگ اسکیم سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کے مطابق اس منصوبے کا نفاذ اور انتظام وزارت پیٹرولیم و قدرتی گیس کے تحت ہوتا ہے، جبکہ وہ مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں ہیں، اس لیے اس اسکیم میں ان کا کوئی انتظامی یا پالیسی سازی کا کردار نہیں ہے۔نتن گڈکری نے اپنی درخواست میں میٹا، ایکس، گوگل، یوٹیوب، وزارت اطلاعاتی ٹیکنالوجی سمیت متعدد فریقین کو مقدمے میں شامل کرتے ہوئے 11 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹا، ایکس، گوگل، یوٹیوب اور بعض نامعلوم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کیے گئے مبینہ جعلی ویڈیوز، تصاویر اور دیگر وائرل مواد کو تمام پلیٹ فارمز سے فوری طور پر حذف کرنے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کو بامبے ہائی کورٹ نے نتن گڈکری کو عبوری راحت دیتے ہوئے اجازت دی تھی کہ اگر ان کے خلاف ہتک آمیز یا مبینہ گمراہ کن مواد سوشل میڈیا پر شائع یا شیئر کیا جائے تو وہ متعلقہ افراد کے خلاف سٹی سول کورٹ میں دیوانی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر سکتے ہیں۔ اسی سلسلے میں اب گڈکری نے گوگل، میٹا اور دیگر متعلقہ فریقوں کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande