لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سکمز صورہ میں زخمی امرناتھ یاتریوں کی عیادت کی
سرینگر، 28 جولائی (ہ س)۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو سکمز صورہ کا دورہ کیا تاکہ امرناتھ یاترا کے یاتریوں کی عیادت کی جا سکے جوضلع گاندربل میں ایک بس حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے زخمی یاتریوں اور ان کے ساتھی
تصویر


سرینگر، 28 جولائی (ہ س)۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو سکمز صورہ کا دورہ کیا تاکہ امرناتھ یاترا کے یاتریوں کی عیادت کی جا سکے جوضلع گاندربل میں ایک بس حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے زخمی یاتریوں اور ان کے ساتھیوں سے بات چیت کی، ان کی حالت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ انہوں نے زخمیوں کے علاج معالجے کا بھی جائزہ لیا اور اسپتال انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بہترین طبی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں اور یاتریوں کو تمام ضروری مدد فراہم کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ڈویژنل کمشنر کشمیر، انشول گرگ؛ ڈپٹی کمشنر سری نگر، اکشے لابرو؛ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر، وی کے۔ بردی اور دیگر اعلیٰ سول اور پولیس حکام موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ کم از کم 40 امرناتھ یاترا یاتری اس وقت زخمی ہو گئے جب سفر کے دوران بس منگل کی صبح وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں گنڈ کے قریب سڑک سے پھسل کر الٹ گئی۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال کنگن منتقل کیا گیا تھا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande