لکھنو میں ایم ایل اے کی رہائش گاہ کی ساتویں منزل سے گر کر سابق ریاستی سکریٹری کی موت
نانک چندر بھرجی بی جے پی او بی سی مورچہ کے ریاستی سکریٹری تھے لکھنو، 28 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے لکھنو کے حضرت گنج تھانہ علاقے میں منگل کو ایک ایم ایل اے کی رہائش گاہ کی ساتویں منزل سے گرنے سے سابق ریاستی وزیر نانک چندربھرجی کی موت ہو گئی۔ پولیس
موت


نانک چندر بھرجی بی جے پی او بی سی مورچہ کے ریاستی سکریٹری تھے

لکھنو، 28 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے لکھنو کے حضرت گنج تھانہ علاقے میں منگل کو ایک ایم ایل اے کی رہائش گاہ کی ساتویں منزل سے گرنے سے سابق ریاستی وزیر نانک چندربھرجی کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حضرت گنج میں نئی ایم ایل اے کی رہائش گاہ دارالشفاءکے انتظامی افسر نے پولیس کو اطلاع دی کہ سابق ریاستی وزیر اور بی جے پی او بی سی مورچہ کے ریاستی وزیر نانک چندر بھرجی ایم ایل اے کی رہائش گاہ کی ساتویں منزل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا جہاں جہاں ان کی پہلے ہی موت ہوچکی تھی ۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے۔ شبہ ہے کہ انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہو گا۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دے دی ہے اور تمام پہلووں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande