
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے منگل کو دوارکا سیکٹر 29 میں کتو ں کے لئے ایک جدید پناہ گاہ (ڈاگ شیلٹر) کا سنگ بنیاد رکھا۔ اسے دہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر میئر پرویش واہی، ایم پی رام ویر بیدھوڑی اور ایم ایل اے کیلاش گہلوت موجود تھے۔
تقریب کے بعد، لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ تقریباً 6,050 مربع میٹر پر محیط یہ سہولت آوارہ کتوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ، دیکھ بھال اور بحالی فراہم کرے گی۔ اس میں جدید انفراسٹرکچر ہوگا جو ان کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے چھوٹے جانوروں کے لیے دہلی کے واحد شمشان گھاٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کارپوریشن کو مشورہ دیا کہ وہ جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیموں، ڈاگ لوورس، جانوروں کے ڈاکٹروں اور ماہرین کو فعال طور پر شامل کرے، تاکہ ان کا تجربہ اور علم ان اقدامات کو پائیدار اور حساس انداز میں تشکیل دے سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ پروجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ایک بہترین مثال ہے۔ اسے جی ایم آر ورلکشمی فاو¿نڈیشن کے سی ایس آر تعاون سے ایم سی ڈی کے لئے بغیر کسی قیمت کے تیار کیا جا رہا ہے، جس سے جانوروں کی بہبود کے تئیں دہلی کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد