حکومت رنگناتھ کو عہدے پر برقرار رکھنے کے لئے قانونی راستہ تلاش کرنے میں مصروف
حیدرآباد ،28 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت مبینہ طور پر حیڈرا کے سربراہ اے وی رنگناتھ کوان کے عہدے پر برقراررکھنےکےلیے قانونی راستے تلاش کر رہی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سیاسی اہمیت اختیار کرگیا ہے جب ہائی کورٹ کی جانب سے رنگناتھ کی تقرری سے متعلق سخت ر
حکومت رنگناتھ کو عہدے پر برقرار رکھنے قانونی راستہ کی تلاش میں مصروف


حیدرآباد ،28 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ حکومت مبینہ طور پر حیڈرا کے سربراہ اے وی رنگناتھ کوان کے عہدے پر برقراررکھنےکےلیے قانونی راستے تلاش کر رہی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سیاسی اہمیت اختیار کرگیا ہے جب ہائی کورٹ کی جانب سے رنگناتھ کی تقرری سے متعلق سخت ریمارکس سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے حیڈرا کواپنی حکومت کا ایک اہم اقدام قرار دیاہے۔ اس صورتحال میں رنگناتھ کوعہدے سے ہٹائے جانے کی صورت میں حکومت کوسیاسی اورانتظامی سطح پر نقصان کاسامنا ہونے کاخدشہ ظاہر کیاجا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کانگریس حکومت اس معاملے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہی ہے اور عدالت میں رنگناتھ کی تقرری کادفاع کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں یہ مؤقف اختیار کیے جانے کا امکان ہے کہ سرکاری عہدیداروں کی تقرری اور تعیناتی کا اختیار ریاستی حکومت کے دائرۂ کار میں آتا ہے۔ اسی بنیاد پر حکومت ڈویژن بینچ کے سامنے رنگناتھ کی تقرری کا دفاع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی دہلی سے واپسی کے بعداس معاملے پر حکومت کی قانونی حکمت عملی اور ڈویژن بینچ کے سامنے پیش کیے جانے والے دلائل کے بارے میں حتمی فیصلہ کیاجائےگا۔ اس پیش رفت کے بعد حیڈراکے اختیارات اوراس کے کام کاج کولے کرسیاسی بحث بھی تیز ہوگئی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ حیڈرا کے اقدام اور اس کے انتظامی ڈھانچے کو برقرار رکھا جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande