دہلی میں سرائے کالے خاں لوپ کو جام سے نجات دلانے کے لیے این ایچ اے آئی نے کام شروع کیا
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے دہلی-این سی آر میں ٹریفک کو ہموار کرنے اور مسافروں کی سہولت بڑھانے کے مقصد سے این ایچ-148 این اے کے ڈی این ڈی-سوہنا سیکشن پر واقع سرائے کالے خاں لوپ کو ہجوم سے پاک کر
علامتی تصویر


نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے دہلی-این سی آر میں ٹریفک کو ہموار کرنے اور مسافروں کی سہولت بڑھانے کے مقصد سے این ایچ-148 این اے کے ڈی این ڈی-سوہنا سیکشن پر واقع سرائے کالے خاں لوپ کو ہجوم سے پاک کرنے کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

مرکزی وزارتِ سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے مطابق سرائے کالے خاں دہلی کے سب سے مصروف ترین ٹرانسپورٹ مراکز میں سے ایک ہے۔ یہ لوپ آشرم، نوئیڈا اور سرائے کالے خاں سے آنے والی ٹریفک کا ایک اہم ملن نقطہ ہے۔ ڈی این ڈی-سوہنا نیشنل ہائی وے راہداری کے چالو ہونے کے بعد یہاں گاڑیوں کا دباو مزید بڑھنے کا امکان ہے، جسے دیکھتے ہوئے این ایچ اے آئی ترجیحی بنیادوں پر اس کا طویل المدتی انجینئرنگ حل تلاش کرے گا۔

ڈی پی آر میں جنکشن کی صلاحیت بڑھانے، حفاظتی تدابیر کو مضبوط کرنے اور سفر کے وقت میں کمی لانے کے لیے بنیادی ڈھانچے سے متعلق تبدیلیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ڈی این ڈی-سوہنا راہداری شروع ہونے پر سرائے کالے خاں انٹرچینج پر ٹریفک بغیر کسی رکاوٹ کے گزر سکے۔ اس کے علاوہ، بڑھتی ہوئی ٹریفک کی دیکھ بھال اور انجینئرنگ کے حل کا گہرائی سے تجزیہ کیا جائے گا۔

این ایچ اے آئی کے مطابق اس پہل کا بنیادی مقصد شہری رابطے کو بہتر بنانا، سڑک کا استعمال کرنے والوں کے لیے سفر کے تجربے کو خوشگوار بنانا اور بھاری ٹریفک کا مستقل حل فراہم کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande