
جموں، 28 جولائی (ہ س)۔
ضلع ڈوڈہ کے اُرار بگی جنگلاتی علاقے میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والا نوجوان ظفر حسین بٹ بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ نوجوان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 34 سالہ ظفر حسین بٹ ولد نظام الدین بٹ، سکنہ کوٹی لوئر چوبات کوٹی گھوڑے پر سوار ہو کر اُرار بگی کے ڈیرہ کالبانہ میں مقیم بکروال اسحاق احمد، سکنہ کٹھوعہ، کو راشن پہنچانے گیا تھا۔راشن پہنچانے کے بعد جب وہ واپس نہیں لوٹا اور اس کا موبائل فون بھی بند پایا گیا تو اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع دی، جس پر پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے تلاشی مہم شروع کی۔حکام کے مطابق منگل کی صبح ظفر حسین بٹ کو اُرار بگی کے جنگلاتی علاقے سے بحفاظت تلاش کر لیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس کے ساتھ کسی قسم کا کوئی حادثہ یا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔نوجوان کی بحفاظت بازیابی پر اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر