ملک کے شمال مشرقی اور مغربی علاقوں میں آئندہ 6 روز تک موسلادھار بارش سے راحت کے آثارنہیں
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ ملک کے شمال مشرقی اور مغربی علاقوں کو آئندہ 5سے6 دنوں تک موسلادھار بارش سے راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔ ریسکیو ٹیمیں حساس علاقوں میں تعینات ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، بدھ کی صبح اور دوپہر کے درمیان
بارش


نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ ملک کے شمال مشرقی اور مغربی علاقوں کو آئندہ 5سے6 دنوں تک موسلادھار بارش سے راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔ ریسکیو ٹیمیں حساس علاقوں میں تعینات ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، بدھ کی صبح اور دوپہر کے درمیان کئی مقامات پر ہلکی بارش اور دہلی-این سی آر میں کچھ مقامات پر درمیانی بارش متوقع ہے۔ بارش رات کو بھی جاری رہ سکتی ہے۔ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ اس دن زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 32سے34 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم22 سے 24 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ یہی حالات 30 اور 31 جولائی کو برقرار رہیں گے، لیکن دونوں دنوں میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں اتار چڑھاو متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، شمالی اڈیشہ اور اس سے ملحقہ گنگا کے میدانی مغربی بنگال پربنے گہرے دباو کی وجہ سے، چھتیس گڑھ اور مشرقی مدھیہ پردیش میں 29 جولائی کو کہیں کہیں بھاری بارش (21 سینٹی میٹر)، 30 جولائی کو مغربی مدھیہ پردیش، اور 31 جولائی کو گجرات کے علاقے میں متوقع ہے۔ اگلے 5سے6 دنوں کے دوران ملک کے شمال مغربی، وسطی، مشرقی، شمال مشرقی، مغربی اور جنوبی جزیرہ نما علاقوں میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ موسلادھار بارش سے کچھ علاقوں میں سیلاب آنے کا امکان ہے، ممکنہ طور پر مقامی روزمرہ زندگی میں خلل پڑ سکتا ہے۔ کچھ علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے، جس سے مسافروں کے لیے سفر کرنا مشکل ہو گا۔ مزید ، مقامی باشندوں کو تیز ہواوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فی الحال، مرکزی اور ریاستی حکومتیں مشترکہ طور پر ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں کی نگرانی کر رہی ہیں۔ ان علاقوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ انتظامی حکام اور ریسکیو ٹیموں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مقامی لوگ سیلاب سے متاثر نہ ہوں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں، اڈیشہ اور اتراکھنڈ میں بھاری بارش (21 سینٹی میٹر) ریکارڈ کی گئی ہے، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش، پنجاب، مشرقی مدھیہ پردیش، کونکن، گوا اور وسطی مہاراشٹر میں بہت زیادہ بارش (12سے20 سینٹی میٹر) اور گنگاکے میدانی مغربی بنگال ، ہریانہ ، راجستھان ،مغربی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات کا علاقہ، آسام، ساحلی کرناٹک، جنوبی اندرونی کرناٹک اور تلنگانہمیں شدید بارش (7سے11 سینٹی میٹر) ریکارڈ کی گئی ہے۔ امدادی کارکن اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں، مقامی رہائشیوں کی مدد کر رہے ہیں اور بے گھر ہونے والوں کو خوراک، پناہ گاہ اور طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ شمال مشرقی اور مغربی علاقوں میں موسلادھار بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ مکانات زیر آب آگئے ہیں اور سیلاب میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان علاقوں میں موسلا دھار بارش سے آنے والے سیلابی ریلے میں کئی جانور بھی بہہ گئے ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande