
جموں، 27 جولائی (ہ س)۔
جموں میں اسپتال کے ملازمین نے ڈھائی دن کی تنخواہ کٹوتی کے خلاف پیرکوانتظامیہ کے فیصلے کے خلاف یک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ احتجاجی ملازمین نے کہا کہ تنخواہ میں ڈھائی دن کی کٹوتی غیر منصفانہ ہے اوراس فیصلے کو فوری طورپرواپس لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ تنخواہ کٹوتی کی وجوہات واضح کرے اورملازمین کی بقایا تنخواہیں بلا تاخیر جاری کی جائیں۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے جائز حقوق کے لیے پرامن طریقے سے آواز بلند کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غورکرے گی۔ احتجاجی ملازمین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات جلد تسلیم نہ کیے گئے تو وہ آئندہ اپنے احتجاج کو مزید وسیع کرنے اور سخت احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر