جاوید رانا نے سرنکوٹ کادورہ کرکے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی
جموں, 26 جولائی (ہ س)جموں وکشمیر حکومت میں وزیر برائے جل شکتی، جنگلات، ماحولیات و قبائلی امور جاوید احمد رانا نےسرنکوٹ کے دھارا سانگلہ علاقے کا دورہ کرکے حالیہ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران وزیر نے متاثر
Rana


جموں, 26 جولائی (ہ س)جموں وکشمیر حکومت میں وزیر برائے جل شکتی، جنگلات، ماحولیات و قبائلی امور جاوید احمد رانا نےسرنکوٹ کے دھارا سانگلہ علاقے کا دورہ کرکے حالیہ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران وزیر نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جان بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور انہیں حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد، بازآبادکاری اور معاوضہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جاوید احمد رانا نے کہا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور معمولات زندگی جلد بحال کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ نقصانات کا فوری جائزہ لے کر مستحق خاندانوں کو بغیر کسی تاخیر کے امداد اور معاوضہ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، پینے کے پانی کی اسکیموں، بجلی کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر ضروری سہولیات کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔

انہوں نے تودے گرنے اور اچانک سیلاب کے خطرے والے علاقوں کی نشاندہی کرکے مستقبل میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے مستقل حفاظتی اقدامات کا منصوبہ تیار کرنے پر بھی زور دیا۔

وزیر کے ہمراہ سرنکوٹ کے رکن اسمبلی چودھری محمد اکرم اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande