
لکھنو، 26 جولائی (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما و سابق رکن قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) جے پرکاش چترویدی کا ہفتے کی دیر رات لکھنو میں واقع کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں انتقال ہو گیا۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وہ کے جی ایم یو میں داخل تھے جہاں ان کا علاج چل رہا تھا۔ ان کے انتقال سے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان میں غم کی لہر ہے۔ سون بھدر ضلع کے ساکن جے پرکاش چترویدی کا طالب علمی کے دوران راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے رابطہ ہوا تھا۔ بعد میں وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے پرچارک بنے۔ سنگھ نے انہیں بی جے پی میں بھیجا۔ مشرقی اتر پردیش خطے میں وہ بی جے پی کے آرگنائزیشن سکریٹری رہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سے وہ رکن قانون ساز کونسل بھی رہے۔ ان کے انتقال پر بی جے پی رہنماوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن