
نئی دہلی، 25 جولائی(ہ س )۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کے استعفے پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرمندر پردھان کا استعفیٰ جمہوریت کی سب سے بڑی جیت ہے۔ ملک کے نوجوانوں کی جدوجہد رنگ لائی اور آخرکار دھرمندر پردھان کو استعفیٰ دینا ہی پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ گیا تھا۔ حکومتیں عوام کی بات سنتی ہی نہیں تھیں۔ لیکن اب حکومت کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ جمہوریت ہے اور جمہوریت میں حکومت کو عوام کی بات سننی ہی پڑے گی۔ ملک کے عوام کو امید ہے کہ حکومت امتحانی نظام میں اصلاحات کرے گی، دوبارہ کبھی پرچہ لیک نہیں ہونے دے گی اور ہمارے بچوں کو کبھی خودکشی نہیں کرنی پڑے گی۔اروند کیجریوال نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں اور جن زی کو بہت بہت مبارکباد۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ لوگوں کی جدوجہد رنگ لائی اور آخرکار دھرمندر پردھان کو استعفیٰ دینا پڑا۔ یہ پوری جمہوریت کی بہت بڑی جیت ہے۔ ہمارے ملک میں لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد ہی اٹھ گیا تھا اور لوگوں کو لگنے لگا تھا کہ حکومتیں سنتی ہی نہیں ہیں۔ عوام حکومتوں کے سامنے چیختی، گڑگڑاتی رہتی تھی۔ ہر بات کے لیے ہم حکومت کے آگے ہاتھ جوڑتے رہتے تھے، پاں پکڑتے تھے، لیکن حکومتیں کبھی سنتی نہیں تھیں۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ اتنی بڑی جدوجہد ہوئی اور آخرکار حکومت کے غرور کو عوام کے سامنے جھکنا ہی پڑا۔ یہ بہت بڑی جیت ہے، یہ پوری جمہوریت کی جیت ہے۔ حکومت کو بھی اب سمجھ لینا چاہیے کہ اسے عوام کی بات سننی ہی پڑے گی، کیونکہ یہ جمہوریت ہے۔ جمہوریت عوام کی، عوام کے ذریعے اور عوام کے لیے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ حکومت اب نیٹ (NEET) کے پورے نظام کو درست کرے گی، تاکہ اس ملک میں آئندہ پرچے لیک ہونا بند ہو جائیں اور ہمارے بچوں کو دوبارہ کبھی خودکشی نہ کرنی پڑے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais