وزیر دفاع نے کرگل جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
وزیر دفاع نے کرگل جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا لداخ، 25 جولائی (ہ س)کرگل وجے دیوس کے موقع پر دراس میں واقع کرگل وار میموریل پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1999 کی کرگل جنگ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں وزیر د
Rajnath


وزیر دفاع نے کرگل جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

لداخ، 25 جولائی (ہ س)کرگل وجے دیوس کے موقع پر دراس میں واقع کرگل وار میموریل پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1999 کی کرگل جنگ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کرگل جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو یادگاری تحائف پیش کیے اور ان کی عظیم قربانیوں پر قوم کی جانب سے احترام اور تشکر کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شمع روشن کرنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں شہداء کی یاد میں شرکاء نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل دھیراج سیٹھ، لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ، ڈی جی پی لداخ آنند جین سمیت اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے شرکت کی اور کرگل وار میموریل پر پھول چڑھا کر شہداء کو سلام پیش کیا۔واضح رہے کہ کرگل وجے دیوس ہر سال 26 جولائی کو 1999 کی کرگل جنگ میں بھارت کی فتح اور شہداء کی قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande