
نئی دہلی، 25 جولائی (ہ س)۔
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ملک بھر میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی میں 27 کلو گرام اسمگل شدہ سونا ضبط کیا ہے اور 12 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں، وزارت خزانہ نے کہا کہ ڈی آر آئی نے، سونے کی اسمگلنگ کے منظم گروہوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری رکھتے ہوئے، ملک بھر میں کئی انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں کی ہیں۔ اس کے نتیجے میں 27 کلو سے زائد غیر ملکی اسمگل شدہ سونا ضبط کیا گیا اور 12 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
وزارت نے کہا کہ ان کارروائیوں سے سونا چھپانے کے جدید ترین طریقوں کا انکشاف ہوا، جس میں ہوائی جہاز کے بیت الخلاء، گاڑیوں اور برتنوں میں خصوصی طور پر بنائے گئے خفیہ جگہ اور جسم کے اندر چھپانے شامل ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ ممبئی میں ڈی آر آئی حکام نے 23-24 جولائی کو 12 کلو گرام وزنی چھ غیر ملکی سونے کے اینٹیں برآمد کیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ