
نئی دہلی، 25 جولائی ( ہ س) کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی تحریک کے بعد ہفتہ کو مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارش پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
صدر جمہوریہ نے وزیر اعظم کی سفارش پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کو ان کی موجودہ وزارتوں کے ساتھ وزارتِ تعلیم کا اضافی چارج بھی سونپ دیا ہے۔
فی الحال پرہلاد جوشی وزارتِ امورِ صارفین، خوراک و عوامی تقسیم اور وزارتِ نئی و قابلِ تجدید توانائی کے قلمدان سنبھال رہے ہیں۔ اب وہ ان وزارتوں کے ساتھ ساتھ وزارتِ تعلیم کی اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ