
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے تاج محل کے ارد گرد 400 صنعتوں کے قیام کو ہری جھنڈی دے دی ہے۔ حالانکہ، چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے واضح کیا کہ تاج ٹریپیزیم زون (ٹی ٹی زیڈ) اتھارٹی کے ارد -گردصرف غیر آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو منظوری دی جائے گی۔
ٹی ٹی زیڈ تقریباً 10,400 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ایک محفوظ علاقہ ہے، جو تاج محل اور آگرہ کی دیگر تاریخی یادگاروں کو آلودگی سے بچانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ماحولیاتی مطالعات اور ٹی ٹی زیڈ وژن دستاویز کی تیاری میں تاخیر کی وجہ سے زیر التوا صنعتی درخواستوں کو غیر معینہ مدت تک نہیں روکا جا سکتا۔ٹی ٹی اتھارٹی زیر التوا درخواستوں پر غور کر سکتی ہے، لیکن اس کے لیے نیشنل انوائرمنٹل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این ای ای آر آئی ) اور مرکزی بااختیار کمیٹی کے ماہرین کی رضامندی درکار ہوگی۔
سماعت کے دوران اے ایس جی ایشوریہ بھٹی نے کہا کہ نئی صنعتوں پر مکمل پابندی سے لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیر التوا درخواستیں بنیادی طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے شعبے سے متعلق ہیں، بھاری صنعتوں سے نہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد