
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قوم کو یقین دلایا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے والے کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پیپر لیک کے تمام کیسز میں فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی تاکہ ذمہ داروں کو جلد اور سخت سزا دی جا سکے۔
جنتر منتر پر سی جے پی کے مظاہروں میں شدت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا پیر لیک کے معاملے میں یہ بیان سامنے آیا ہے ۔وزیر اعظم مودی نے ایکس پر کہا کہ طلباء کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کے فیصلے میں یہ ایک اہم قدم ہے۔ فاسٹ ٹریک عدالتوں کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں اور متعلقہ محکمے ضروری کارروائی کو یقینی بنائیں۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی کے جنتر منتر پر نیٹ اور دیگر امتحانات کے پرچہ لیک ہونے کو لے کر طلباء کا احتجاج جاری ہے۔ طلبہ کا بنیادی مطالبہ ہے کہ وزیر تعلیم مستعفی ہوں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ