
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کے تعلیمی نظام کو برباد کرنے اور نوجوانوں کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی نظام پر قبضے کو اور اس کی زوال پذیری کو شہ دی ہے۔ انہوں نے طلبہ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو عہدے سے ہٹانے، طلبہ سے معافی مانگنے اور مظاہرین کے ساتھ مبینہ تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
جے رام رمیش نے ایکس پر کہا کہ وزیرِ اعظم مودی نے ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ حکومت نے تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا اور اس کے ذمہ داروں کی سرپرستی کی۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مطالبات بالکل واضح ہیں۔ پہلا مطالبہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو عہدے سے ہٹانے کا ہے۔ دوسرا مطالبہ طلبہ سے معافی مانگنے کا ہے۔ تیسرا مطالبہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کا ہے، جنہوں نے طلبہ کے ساتھ تشدد کیا۔
انہوں نے کہا کہ بار بار ہونے والے پیپر لیک، بھرتی کے عمل میں تاخیر اور تعلیمی نظام میں بڑھتی ہوئی بے ضابطگیوں سے کروڑوں طلبہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان معاملات میں ذمہ داروں کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی گئی ہے اور حکومت طلبہ کی تشویش کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن