
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔
دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں 20 جولائی کے پارلیمنٹ مارچ کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) سے تحقیقات کرانے کی مانگ کی گئی ہے۔ درخواست کا آج چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ذکر کیا گیا، جس میں جلد سماعت کا مطالبہ کیا گیا۔ معاملے کی سماعت 24 جولائی کو ہوگی۔
درخواست گزار کی نمائندگی کرتے ہوئے برون کمار سنہا نے کہا کہ یہ نام نہاد طلبہ تحریک سے متعلق معاملہ ہے۔ اس احتجاج نے پوری دہلی کو یرغمال بنا لیا۔ سڑکیں بلاک کر دی گئیں۔ دہلی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالت نے 24 جولائی کو سماعت کا حکم دیا۔
اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے سابق نائب صدر ستیش کمار اگروال نے یہ عرضی دائر کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جنتر منتر احتجاج سیاسی طور پر محرک ہے اور اس کے پیچھے غیر ملکی طاقتیں ہیں۔ عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہلی پولیس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی جانچ این آئی اے کو سونپی جائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ