پارلیمنٹ کے مکر دوار پر اپوزیشن کا احتجاج، ارکان پارلیمنٹ کا دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر زور
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔ نیٹ کا سوالیہ پرچہ لیک ہونے اور طلبا کے خلاف پولیس کی کارروائی کے خلاف آج اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کمپلیکس کے مکر دوار میں احتجاج کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گ
پارلیمنٹ کے مکر دوار پر اپوزیشن کا احتجاج، ارکان پارلیمنٹ کا دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر زور


نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س)۔

نیٹ کا سوالیہ پرچہ لیک ہونے اور طلبا کے خلاف پولیس کی کارروائی کے خلاف آج اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کمپلیکس کے مکر دوار میں احتجاج کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، کے سی وینوگوپال، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، راجیو رنجن، پپو یادو، دھرمیندر یادو، اور رام گوپال یادو سمیت کئی دیگر اپوزیشن اراکین اسمبلی احتجاج میں شامل ہوئے۔

حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ نے بڑے بڑے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ”جمہوریت مر رہی ہے“۔ انہوں نے یہ نعرہ بھی لگایا، دھرمیندر پردھان، استعفیٰ دو! کانگریس کے ایم پی کے سی وینوگوپال نے ٹویٹر پر لکھا کہ اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ ملک کے نوجوانوں کے لیے متحد ہو کر لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پوری طرح سے خوفزدہ ہے اور اپنی شبیہ بچانے کے لئے جھوٹ اور دھمکیوں کا سہارا لے رہی ہے۔ اپوزیشن اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی، جس کی شروعات مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ سے ہوتی ہے۔

سی پی آئی (ایم) کے ایم پی جان برٹاس نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج صرف پارلیمنٹ تک محدود نہیں رہے گا بلکہ سڑکوں پر بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے اپنے مطالبے پر قائم ہے اور ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande