کناٹ پلیس کی تمام دکانیں شام 6:30 بجے تک بند کرنے کی ٹریڈرس ایسو سی ایشن کی ہدایت
نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س): نئی دہلی ٹریڈرز ایسوسی ایشن (این ڈی ٹی اے) نے موجودہ نازک صورتحال کے پیش نظر کناٹ پلیس میں تمام دکانیں اور دفاتر شام 6:30 بجے تک بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ این ڈی ایم سی کے چیئرمین کیشو چندر اور وائس چ
کناٹ پلیس کی تمام دکانیں شام 6:30 بجے تک بند کرنے کی اپیل


نئی دہلی، 23 جولائی (ہ س): نئی دہلی ٹریڈرز ایسوسی ایشن (این ڈی ٹی اے) نے موجودہ نازک صورتحال کے پیش نظر کناٹ پلیس میں تمام دکانیں اور دفاتر شام 6:30 بجے تک بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ این ڈی ایم سی کے چیئرمین کیشو چندر اور وائس چیئرمین کلجیت سنگھ چہل نے یہ مشورہ دیا۔

ایک حکم جاری کرتے ہوئے، این ڈی ٹی اے نے ہدایت دی کہ کناٹ پلیس میں تمام دکانیں، ریستوراں اور دفاتر کو آج شام 6:30 بجے تک بند کر دیا جائے کیونکہ اس علاقے میں صورتحال تشویشناک ہے۔

ایسوسی ایشن نے تمام تاجروں اور بزنس آپریٹرز سے مکمل تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان کو روکا جا سکے۔

اس حکم پر تنقید کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ جنتر منتر کے قریب بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز اور ایمبولینس کی اچانک تعیناتی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔

حکومت پر طنز کرتے ہوئے کیجریوال نے سوال کیا کہ کیا حکومت آج ایک بار پھر احتجاج کرنے والے طلبہ کو بربریت کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande