شیئر بازار مسلسل تیسرے روز بھی مندی کا شکار، سرمایہ کاروں کے 4.10 لاکھ کروڑ روپے ڈوبے
نئی دہلی،22جولائی(ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار بدھ کو مسلسل تیسرے کاروباری دن بھی شدید گراوٹ کے ساتھ بند ہوا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو ایک ہی دن میں تقریباً 4.10 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔کاروبار کے آغاز سے ہی سینسیکس اور نفٹی دبا
شیئر بازار مسلسل تیسرے روز بھی مندی کا شکار، سرمایہ کاروں کے 4.10 لاکھ کروڑ روپے ڈوبے


نئی دہلی،22جولائی(ہ س)۔

گھریلو شیئر بازار بدھ کو مسلسل تیسرے کاروباری دن بھی شدید گراوٹ کے ساتھ بند ہوا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو ایک ہی دن میں تقریباً 4.10 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔کاروبار کے آغاز سے ہی سینسیکس اور نفٹی دباؤ میں رہے اور دن بھر فروخت کا رجحان غالب رہا۔ اگرچہ وقفے وقفے سے خریداری کی کوششیں کی گئیں، تاہم فروخت کے شدید دباؤ کے باعث بازار سنبھل نہ سکا۔

کاروبار کے اختتام پر بی ایس ای سینسیکس 715.06 پوائنٹس (0.92 فیصد) گر کر 76,755.05 پر بند ہوا، جبکہ این ایس ای نفٹی 191.45 پوائنٹس (0.79 فیصد) کی کمی کے ساتھ 23,996.25 کی سطح پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنیرک ادویات پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے اعلان نے بازار کے جذبات کو متاثر کیا، جس کے باعث فارما، آئی ٹی اور بینکنگ شعبوں میں زبردست فروخت دیکھنے میں آئی۔

بی ایس ای میں درج کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ مالیت گھٹ کر 480.11 لاکھ کروڑ روپے رہ گئی، جو گزشتہ کاروباری دن 484.21 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس طرح سرمایہ کاروں کی دولت میں ایک ہی دن کے دوران تقریباً 4.10 لاکھ کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande