
سرینگر 22 جولائی (ہ س): جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے لال چوک علاقے میں بدھ کے روزمشتبہ دہشت گردانہ حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ دریں اثنا، اسپتال کے حکام نے اس کی موت کی تصدیق کی. شہید اہلکار کی شناخت عاشق حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ لشکر طیبہ سے وابستہ ریزسٹینس فرنٹ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
حکام نے بتایا کہ اننت ناگ کے لال چوک میں رات تقریباً 12:30 بجے فائرنگ ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ امرناتھ یاترا کے لیے سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین حملے میں زخمی ہوئے اور انہیں اننت ناگ کے سرکاری میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے حسین کو پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir