چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر دیوریا میڈیکل کالج کے 300 ملازمین کا احتجاج، ڈھائی گھنٹے کام کا بائیکاٹ
دیوریا، 21 جولائی (ہ س)۔ مہرشی دیوریا بابا خود مختار سرکاری میڈیکل کالج میںمنگل کے روز تقریباً 300 آؤٹ سورسنگ پر تعینات اسٹاف نرسوں اور صفائی ملازمین نے گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف منگل کو صبح 8 بجے سے ساڑھے دس بجے تک ہڑتال کا م -کاج
UP-DEORIA-MEDICAL-COLLEGE-EMPLOYEES-PROTEST


دیوریا، 21 جولائی (ہ س)۔ مہرشی دیوریا بابا خود مختار سرکاری میڈیکل کالج میںمنگل کے روز تقریباً 300 آؤٹ سورسنگ پر تعینات اسٹاف نرسوں اور صفائی ملازمین نے گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف منگل کو صبح 8 بجے سے ساڑھے دس بجے تک ہڑتال کا م -کاج کا بائیکاٹ کیا۔

تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے احتجاج کے باعث اسپتال میں صحت کی خدمات متاثر ہوئیں۔ آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ(او پی ڈی)، وارڈ اور ایمرجنسی روم میں مریضوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلع مجسٹریٹ مدھوسودن ہلگی کی یقین دہانی کے بعد ملازمین نے اپنا احتجاج عارضی طور پر معطل کردیا۔

ہڑتال کے دوران وارڈوں میں نرسنگ خدمات متاثر ہوئیں۔ بہت سے مریض بروقت ادویات اور دیگر ضروری طبی امداد حاصل کرنے سے قاصر رہے ۔ صفائی ملازمین کے کام کے بائیکاٹ کی وجہ سے اسپتال کے احاطے اور وارڈز کی صفائی بھی متاثر رہی ۔ او پی ڈی میں مریضوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ عملہ کی کمی کے باعث ایمرجنسی سروسز بھی جزوی طور پر متاثر ہوئیں۔

احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث انہیں مالی بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے کئی بار آؤٹ سورسنگ ایجنسی اور متعلقہ حکام سے تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔

ملازمین نے متنبہ کیا کہ اگر ادائیگیاں جلد نہ کی گئیں تو وہ اپنے احتجاج کو مزید تیز کریں گے۔ میڈیکل کالج کیمپس میں مظاہرے کے بعد ملازمین ضلع مجسٹریٹ کے دفتر روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے مطالبات سے متعلق ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ مدھوسودن ہلگی کو پیش کیا۔ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی جائے۔

ضلع مجسٹریٹ مدھوسودن ہلگی نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے میڈیکل کالج انتظامیہ اور متعلقہ ایجنسی کو دو دن کے اندر ملازمین کی زیر التوا تنخواہ ادا کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ تنخواہوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتیں، تاکہ اسپتال کی صحت کی خدمات متاثر نہ ہوں۔

ضلع مجسٹریٹ مدھوسودن ہلگی کی یقین دہانی کے بعد ملازمین نے اپنا احتجاج معطل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی تنخواہیں مقررہ مدت میں ادا نہ کی گئیں تو وہ دوبارہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ میڈیکل کالج انتظامیہ نے بھی انہیں یقین دلایا کہ ادائیگی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande