وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ہوٹل اجات شترو وہار، راجگیرکو چلانے کیلئے ویلکم ہوٹل (آئی ٹی سی گروپ) کے درمیان ایم او یو پر دستخط
وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ہوٹل اجات شترو وہار، راجگیرکو چلانے کیلئے ویلکم ہوٹل (آئی ٹی سی گروپ) کے درمیان ایم او یو پر دستخط پٹنہ 21 جولائی(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی موجودگی میںآج لوک سیوک آواس آڈیٹوریم میں بہار اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپور
وزیر اعلیٰ کے سامنے ہوٹل اجات شترو وہار، راجگیرکو چلانے کیلئے Welcomhotel(آئی ٹی سی گروپ)کے درمیان ایم او یو پر دستخط


وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ہوٹل اجات شترو وہار، راجگیرکو چلانے کیلئے ویلکم ہوٹل (آئی ٹی سی گروپ) کے درمیان ایم او یو پر دستخط

پٹنہ 21 جولائی(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی موجودگی میںآج لوک سیوک آواس آڈیٹوریم میں بہار اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایس ٹی ڈی سی) کے راجگیر میں واقع ہوٹل اجات شتروکو چلانے کے لیے کرایہ دار اورویلکم ہوٹل (آئی ٹی سی گروپ)کے درمیان اقرار نامہ کیا گیا ۔ یہ معاہدہ بہار میں عالمی معیار کے سیاحتی ڈھانچے کو ترقی دینے اور سیاحوں کو اعلیٰ معیار کی مہمان نوازی کی خدمات فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

اس موقع پر 'آئی ٹی سی گروپ' کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب انیل چڈھا اور کلشی بلڈکون کے ڈائریکٹر مسٹر سومیت سنگھ کلشی نے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کر کے اس کا تبادلہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار حکومت ریاست میں سیاحت کے شعبے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ راجگیر، نالندہ، بودھ گیا اور دیگر تاریخی اور مذہبی مقامات پر بہتر سیاحتی سہولیات تیار کی گئی ہیں۔ مشہور مہمان نوازی گروپوں کی شراکت سے بہار کے سیاحتی شعبے کو ایک نئی شناخت ملے گی اورملک و بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہوٹل اجات شترو کاویلکم ہوٹل (آئی ٹی سی گروپ) کی شکل میں چلانے سے راجگیر کو بین الاقوامی سیاحتی نقشے پر مضبوط شناخت ملے گی اور مقامی سطح پر روزگار اور اقتصادی سرگرمیوں کو بھی ایک نئی تحریک ملے گی۔

پروگرام میں محکمہ سیاحت کے سکریٹری مسٹر لوکیش کمار سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو سبز پودا پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔

پروگرام کے دوران، ہوٹل اجات شترو وہار، راجگیرکو چلانے کے لیے ویلکم ہوٹل(آئی ٹی سی گروپ) کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن دیا گیا۔ پریزنٹیشن کے دوران بتایا گیا کہ راجگیر واقع ہوٹل اجاتشترو آئی ٹی سی کے ویلکم ہوٹل برانڈ کے تحت چلایا جائے گا۔ تقریباً 2.67 ایکڑ رقبے پر پھیلے اس ہوٹل احاطہ میں 104جدید کمرے ، ایک بڑا بینکویٹ ہال سمیت بین الاقوامی معیار کے مطابق مہمان نوازی کی سہولیات تیار کی جائیں گی۔ اس پروجیکٹ کو '1 مارچ 2027' تک مکمل کر کے چلانے کا نشانہ متعین کیا گیا ہے ۔

پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری، نائب وزیر اعلیٰ بیجندر پرساد یادو، وزیر سیاحت کیدار پرساد گپتا، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیے امرت،ڈیولپمنٹ کمشنر مہیر کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ساتھ محکمہ سیاحت کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری سنجے کمار سنگھ، محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر ادین مشرا، بہار اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نند کشور، آئی ٹی سی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر انیل چڈھا اور کلشی بلڈکون کے ڈائریکٹر سمیت سنگھ کلشی اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande