وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بہرائچ کو 352 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیا
بہرائچ ، 21 جولائی(ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کے روز ضلع بہرائچ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مجموعی طور پر352کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں کا مقصد ضلع میں بنیادی ڈھانچے کو مضبو
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بہرائچ کو 352 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیا


بہرائچ ، 21 جولائی(ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کے روز ضلع بہرائچ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مجموعی طور پر352کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں کا مقصد ضلع میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، عوامی سہولیات میں اضافہ کرنا اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنا بتایا گیا۔اس موقع پر منعقدہ ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ریاستی حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے اور بہرائچ میں شروع کیے گئے یہ منصوبے عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔اپنی تقریر کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سالار مسعودغازی(غازی میاں) کے حوالے سے بھی سخت تبصرہ کیا۔ انہوں نے غازی میاں کو غیر ملکی حملہ آور قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کو درست تناظر میں پیش کیا جانا چاہیے اور ایسے افراد کی حقیقت سے عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ اس بیان کے دوران انہوں نے اپنے موقف کا بھرپور دفاع کیا اور اس موضوع پر ریاستی حکومت کے نظریے کا اظہار کیا۔تقریب میں ریاستی حکومت کے متعدد وزرائ، عوامی نمائندے، انتظامی افسران اور بڑی تعداد میں مقامی شہری موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے متعلقہ محکموں کو مقررہ وقت میں معیاری کام یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔واضح رہے کہ بہرائچ میں شروع کیے گئے ان منصوبوں میں مختلف شعبوں سے متعلق ترقیاتی کام شامل ہیں، جن کا مقصد علاقے میں بنیادی سہولیات کو بہتر بنانا اور عوام کو جدید خدمات فراہم کرنا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande