مالدووا میں ہندوستان کی صدرجمہوریہ مرمو کے اعزاز میں ضیافت، شمالی مقدونیہ کا دورہ آج
چیسیناو (مالدووا)، 21 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مالدووا کے اپنے تین ملکی سرکاری دورے کا پہلا مرحلہ مکمل کیا۔ اب وہ شمالی مقدونیہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گی۔ شمالی مقدونیہ کے لیے روانگی سے پہلے، مرمو نے مالدوا کی صدر
صدر


چیسیناو (مالدووا)، 21 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مالدووا کے اپنے تین ملکی سرکاری دورے کا پہلا مرحلہ مکمل کیا۔ اب وہ شمالی مقدونیہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گی۔ شمالی مقدونیہ کے لیے روانگی سے پہلے، مرمو نے مالدوا کی صدر مایا سینڈو کی طرف سے چیسیناو میں دی گئی سرکاری ضیافت میں شرکت کی۔ صدرجمہوریہ مرمو نے مالدووا میں ہندوستانی برادری کے ارکان سے بھی بات چیت کی۔

یہ معلومات ہندوستان کے راشٹرپتی بھون کے آفیشل ایکس ہینڈل پر شیئر کی گئی۔ ایکس پوسٹ نمیں کہا، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے شمالی مقدونیہ کے لیے روانگی سے قبل چیسیناو میں مالدووا کے صدر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی ضیافت میں شرکت کی۔ ایک اور ایکس پوسٹ کے مطابق، مرمو نے چیسیناو میں ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی۔ ہندوستانی برادری نے گرمجوشی اور جوش و خروش سے ان کا استقبال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ کسی ہندوستانی صدر کا مالدووا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ شمالی مقدونیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ رومانیہ جائیں گی۔ انہوں نے مالدووا کے صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی اور وفود کی سطح کے مذاکرات کی قیادت کی۔ صدر مرمو کے ساتھ ریاستی دورے پر صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر مملکت نیموبین جینتی بھائی بمبھنیا، راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر دنیش شرما اور لوک سبھا کے رکن وجے بگھیل بھی شامل ہیں۔

20 جولائی کی صبح چیسیناو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر، صدر مرمو کا مالدووا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ میہائی پوپسوئی نے استقبال کیا۔ صدر مرمو کا صدارتی محل میں مالدووا کے صدر مایا سینڈو نے پرتپاک استقبال کیا۔ انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ آمنے سامنے ملاقات اور وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران دونوں رہنماوں نے دو طرفہ شراکت داری کے تمام پہلوو¿ں پر بامعنی اور مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی۔

دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بشمول زراعت، لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر، صحت کی دیکھ بھال اور دواسازی، قابل تجدید توانائی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت اور اختراعات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ہندوستان کے صدر جمہوریہ نے ہندوستان مالدووا بزنس فورم سے بھی خطاب کیا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ جیسا کہ ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے، وہ اعتماد اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande