وزیر اعظم سے متعلق بیان پر بی جے پی نے اروند کیجریوال کی مذمت کی، معافی کا مطالبہ
نئی دہلی، 21 جولائی(ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ کے صدر ہرش ملہوترا نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں دیے گئے مبینہ بیان کی سخت مذمت کی ہے۔منگل کو جاری ایک بیان میں ہرش
وزیر اعظم سے متعلق بیان پر بی جے پی نے اروند کیجریوال کی مذمت کی، معافی کا مطالبہ


نئی دہلی، 21 جولائی(ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ کے صدر ہرش ملہوترا نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں دیے گئے مبینہ بیان کی سخت مذمت کی ہے۔منگل کو جاری ایک بیان میں ہرش ملہوترا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف اس نوعیت کا بیان نہ صرف نامناسب ہے بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے وقار اور خودداری پر براہِ راست حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی، سرجیکل اسٹرائیک اور فضائی کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ہرش ملہوترا کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کو ایک مضبوط آواز کے طور پر دیکھتی ہے، لیکن اپوزیشن جماعتیں اس حقیقت کو قبول نہیں کر پا رہی ہیں، اسی لیے وہ مسلسل وزیر اعظم پر سیاسی حملے کر رہی ہیں۔بی جے پی کے دہلی صدر نے کہا کہ’اروند کیجریوال وزیر اعظم کے لیے ایسی زبان کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟ یہ ان کی سیاسی مایوسی، اخلاقی زوال اور دہلی کی اقتدار سے محرومی کے بعد پیدا ہونے والی بوکھلاہٹ کی عکاسی کرتا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کے عوام نے کیجریوال کو دس برس تک حکومت کرنے کا موقع دیا، لیکن عام آدمی پارٹی نے اس دوران بدعنوانی کے سوا کوئی نمایاں کام نہیں کیا۔ہرش ملہوترا نے مطالبہ کیا کہ اروند کیجریوال فوری طور پر وزیر اعظم نریندر مودی سے عوامی طور پر معافی مانگیں

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande