برطانیہ :وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی اینڈی برنہم کا مہنگائی پر کنٹرول پانے کا عزم،بجلی بلوں پر وی اے ٹی ختم کرنے کا اعلان
لندن،21جولائی(ہ س)۔وزیرِاعظم کا عہدہ سنبھالنے کے اگلے روز ہی اینڈی برنہم نے یکم اکتوبر سے بجلی کے بلوں پر وی اے ٹی (ویلیو ایڈڈ ٹیکس) ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔برطانوی وزیرِاعظم نے گزشتہ روز ڈاؤننگ اسٹریٹ پر اپنی پہلی تقریر میں وعدہ کیا تھا کہ وہ
برطانیہ :وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی اینڈی برنہم کا مہنگائی پر کنٹرول پانے کا عزم،بجلی بلوں پر وی اے ٹی ختم کرنے کا اعلان


لندن،21جولائی(ہ س)۔وزیرِاعظم کا عہدہ سنبھالنے کے اگلے روز ہی اینڈی برنہم نے یکم اکتوبر سے بجلی کے بلوں پر وی اے ٹی (ویلیو ایڈڈ ٹیکس) ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔برطانوی وزیرِاعظم نے گزشتہ روز ڈاؤننگ اسٹریٹ پر اپنی پہلی تقریر میں وعدہ کیا تھا کہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجاتِ زندگی سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کا اعلان کریں گے۔

اینڈی برنہم نے کہا کہ اس فیصلے سے لوگوں کی جیبوں میں زیادہ رقم بچے گی اور امید بحال ہوگی، توقع ہے کہ اس اقدام سے انرجی ریگولیٹر آف جیم کے پرائس کیپ میں تقریبا 45 پاؤنڈ کی کمی آئے گی۔اینڈی برنہم کے مطابق وی اے ٹی کی مد میں 850 ملین پاؤنڈ کی کمی کو 1.8 بلین پاؤنڈ کے ڈیجیٹل آئی ڈی منصوبے کو ختم کر کے پورا کیا جائے گا۔

یکم اکتوبر کو وی اے ٹی میں کٹوتی اسی وقت نافذ ہوگی جب نئی انرجی پرائس کیپ کا اطلاق ہوگا، یہ حد ہر تین ماہ بعد مقرر کی جاتی ہے اور اس سے یہ طے ہوتا ہے کہ ایک اوسط گھرانہ بجلی اور گیس کے لیے اوسطاً کتنی رقم ادا کرے گا، اس وقت یہ حد 1,663 پاؤنڈ ہے۔اوسط بل میں 45 پاؤنڈ کی کمی گزشتہ برس کے بجٹ میں سر کیر اسٹارمر کی جانب سے دی گئی 150 پاؤنڈ کی رعایت کے علاوہ ہوگی، توقع ہے کہ اس فیصلے سے مہنگائی کی شرح میں 0.1فیصد کمی آئے گی۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق اخراجاتِ زندگی میں مستقل کمی کے لیے مزید اقدامات کا اعلان آئندہ بجٹ میں کیا جائے گا، جو اس سال موسمِ خزاں میں متوقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande