
گوہاٹی ، 19 جولائی(ہ س)۔آسام پریمیئرلیگ(اے پی ایل)2026کی نیلامی میں مارکی کھلاڑی کے زمرے میں سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر ابھرے ۔ اتوار کو گوہاٹی میں ہونے والی نیلامی میں انہیں بارپیٹا بریوز نے 12.60 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔مارکی کھلاڑیوںں کی فہرست میں دوسرے سب سے مہنگے کھلاڑی سمت گھاڈیگانوکر رہے،جنہیں چرائی دیوو سنرائزرس نے 12.20 لاکھ روپے میں خریدا۔ وہیں تجربہ کار بلے باز سبسنکر رائے کو باراک لیجنڈز نے 12 لاکھ روپے میں اپنے ساتھ شامل کیا،اس کے علاوہ آیوشمان ملاکر اور سوروپم پورکائستھ بھی ٹاپ پانچ مہنگے ترین کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔ تیج پور ٹائٹنز نے آیوشمان ملاکر کو 11.80 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ جورہاٹ اسٹیلینس نے سوروپم پرکائستھ کو بھی11.80لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔مارکی پلیئر کے زمرے کی نیلامی میں آسام کے سرکردہ ڈومیسٹک کرکٹرز کو سائن کرنے کے لیے فرنچائزز کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ تمام ٹیموں نے آنے والے سیزن کے لیے ایک مضبوط ٹیم بنانے کی امید کرتے ہوئے جلد ہی بڑی بولیاں لگائیں۔دیگر بڑی خریداریوں میں، باراک لیجنڈز نے عبدالعزیز قریشی کو 8.40 لاکھ روپے میں اور بھارگو لکھر کو 5.20 لاکھ روپے میں خریدا۔ بارپیٹا بریوز نے سورو ڈیہنگیا کو 7.80 لاکھ روپے میں شامل کیا۔ڈبروگڑھ واریئرس نے ساحل جین کو 7.20 لاکھ روپے میں اور جیتومونی کالیتا کو 6.20 لاکھ روپے میں خریدا۔آسام پریمیئر لیگ 2026 کے لیے ٹیم بنانے کے عمل کا آغاز مارکی کھلاڑیوں کی نیلامی کے ساتھ ہوا ۔ اب، نیلامی کے اگلے مرحلے میں، فرنچائزز دیگر کھلاڑیوں کو شامل کرکے ایک متوازن اور مضبوط ٹیم بنانے پر توجہ مرکوز کریں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan