ہندوستانی دستہ آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ رائفل-پستول-شاٹ گن کے لئے تیار
نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ ہندوستانی کھلاڑی 20 سے 29 جولائی تک چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہونے والے 2026 آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ رائفل/پستول/ شاٹ گن کے لیے تیارہیں۔ ہندوستان انفرادی اور مخلوط ٹیم مقابلوں میں تجربہ کار اور نوجوان نشانے بازوں کا ایک
شوٹ


نئی دہلی، 20 جولائی (ہ س)۔ ہندوستانی کھلاڑی 20 سے 29 جولائی تک چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہونے والے 2026 آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ رائفل/پستول/ شاٹ گن کے لیے تیارہیں۔ ہندوستان انفرادی اور مخلوط ٹیم مقابلوں میں تجربہ کار اور نوجوان نشانے بازوں کا ایک مضبوط دستہ میدان میں اتار رہا ہے۔ میڈل میچز 22 سے 28 جولائی تک ہوں گے۔

ہندوستانی دستے میں اولمپک تمغہ جیتنے والی منو بھاکر کے ساتھ ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، ایشا سنگھ، سروچی، سیفت کور سمرا، سونم اتم مسکر، انیش بھن والا جیسے نامور نشانے باز شامل ہیں۔ رائفل مقابلوں میں پارتھ راکیش مانے، ہمانشو ڈھلون، شاہو تشار مانے اور رودرکش بالاصاحب پاٹل مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے، جب کہ خواتین کے مقابلوں میں ایلاوینل والاریون، سونم اتم مسکر اور ساکشی سنیل پاڈیکر حصہ لیں گے۔

50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز مردوں کے مقابلے میں ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، نیرج کمار اور رودرکش حصہ لیں گے۔ خواتین کے مقابلے میں آشی چوکسے، ودرشا کے ونود، اور سیفت کور سمرا شامل ہیں۔

خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل میں ہندوستان کے پستول چیلنج کی قیادت سروچی، سنیام اور ایشا سنگھ کریں گے، جبکہ کیدارلنگ بی اوچاگنوے، کمل جیت اور آکاش بھاردواج مردوں کے مقابلے میں حصہ لیں گے۔ منو بھاکر، ایشا سنگھ اور راہی سرنوبت کو خواتین کے 25 میٹر پستول کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ انیش، اومکار سنگھ اور بھاویش شیخاوت مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل میں مقابلہ کریں گے۔

شاٹ گن مقابلوں میں ادویر سنگھ جاجی، بھونیش میندیرتا اور ویوان کپور مردوں کے ٹریپ مقابلے میں حصہ لیں گے، جب کہ پرگتی دوبے، کیرتی گپتا اور راجیشوری کماری خواتین کی ٹریپ ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

مردوں کی ا سکیٹ ٹیم میں گرجوت سنگھ کھنگورا، پرمپال سنگھ گورون اور ابھے سنگھ سیکھون شامل ہیں، جبکہ خواتین کے اسکیٹ مقابلے میں گنیمت سیکھون، درشنا راٹھور اور یاشسوی راٹھور بھارت کی نمائندگی کریں گے۔

ہندوستان 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم، 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم اور ٹریپ مکسڈ ٹیم ایونٹس میں بھی ٹیمیں اتارے گا۔

ہندوستان کا میڈل مقابلوں کا شیڈول

22 جولائی: 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم فائنل، مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل فائنل

23 جولائی خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز فائنل، خواتین کی اسکیٹ فائنل، مردوں کی اسکیٹ فائنل

24 جولائی خواتین کا 10 میٹر ایئر پسٹل فائنل مردوں کا 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل فائنل

25 جولائی خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل فائنل

26 جولائی: مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز کا فائنل، مردوں کا 10 میٹر ایئر پسٹل فائنل

27 جولائی خواتین کا 25 میٹر پسٹل فائنل خواتین کا ٹریپ فائنل، مردوں کا ٹریپ فائنل

28 جولائی: 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم فائنل، ٹریپ مکسڈ ٹیم فائنل

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande