
اداکار رندیپ ہڈا نے 72 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا، فلم سو نتتر ویر ساورکر کے لیے بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کا نیشنل ایوارڈ جیتا۔ بطور ہدایت کار یہ ان کی پہلی فلم تھی جس کے لیے انھیں ملک کے اعلیٰ ترین فلمی اعزاز سے نوازا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ رندیپ نے نہ صرف اس فلم کی ہدایت کاری کی بلکہ اس میں مرکزی کردار بھی ادا کیا اور لکھنے میں بھی معاونت کی۔
نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رندیپ نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا ایک بہت ہی جذباتی اور ناقابل فراموش لمحہ تھا۔ انہوں نے کہا، فلم 'سوتنتر ویر ساورکر' کے لیے بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کا قومی ایوارڈ حاصل کرنا ایک ایسا لمحہ ہے جسے میں اب بھی پوری طرح سے سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اس فلم نے مجھ سے اس سے زیادہ کا مطالبہ کیا جتنا میں نے اپنے پچھلے کسی کام کو دیا ہے۔ ہر موڑ پر چیلنجز تھے، لیکن ہم نے کبھی ہار نہیں مانی اور آخر تک ثابت قدم رہے۔
رندیپ نے بطور اداکار، شریک مصنف، اور پہلی بار ہدایت کار کے طور پر فلم کے لیے اپنی مکمل لگن کا اظہار کیا، کیونکہ ویر ساورکر کی کہانی کو ایمانداری اور حساسیت کے ساتھ اسکرین پر لانا ان کے لیے ایک بہت بڑی ذمہ داری تھی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی تیاری کے دوران درپیش مشکلات ویر ساورکر کی جدوجہد اور قربانیوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں تھیں۔ اپنی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، رندیپ نے امید ظاہر کی کہ یہ فلم نئی نسل کو ویر ساورکر کی زندگی اور ان کے تعاون کے بارے میں جاننے کی ترغیب دے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ