
پہلی بار جیو اسٹار اس تہوار کے موسم میں ’بگ بوس‘ کے چھ زبانی ورژن بیک وقت پورے ملک میں لانچ کرے گا۔ ہندی، تامل ، تیلگو ، کنڑ ، ملیالم، اور بنگالی میں نشر ہونے والے، ورژن ایک ساتھ جیو اسٹار کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک اور جیو ہواسٹار پر ستمبر 2026 سے شروع ہوں گے۔
ہندی ورژن کی میزبانی سلمان خان کریں گے ، جب کہ تامل ورژن کی میزبانی وجے سیتوپتی کریں گے ، تیلگو ورژن ناگارجن کریں گے ، کنڑ ورژن کیچا سدیپ ، ملیالم ورژن کی موہن لال، اور پہلی بار بنگالی ورژن کی میزبانی سورو گانگولی کریں گے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ہندوستانی رئیلٹی انٹرٹینمنٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب اتنے بڑے پیمانے پر تمام علاقائی ورژن ایک ساتھ نشر کیے جائیں گے۔
اس موقع پرجیو اسٹار نے ملک کی پہلی ڈیٹا سے چلنے والی کافی ٹیبل بک بھی لانچ کی جس کا عنوان ’ انڈیاز بگ ریئلٹی ‘ ہے۔ کتاب میں ’ بگ باس ‘ کے دو دہائیوں کے سفر ، اس کے ثقافتی اثرات اور ناظرین کا ڈیٹا شامل ہے۔ کمپنی کے مطابق، 2025 میں، فرنچائز 500 ملین سے زیادہ ناظرین تک پہنچ گئی اور 438 بلین منٹ سے زیادہ کی ویورشپ ریکارڈ کی گئی۔ جیو ہواسٹار پر 24 گھنٹے کی لائیو سٹریم ، اربوں ووٹ اور لاکھوں لائیو چیٹس نے شو کی مقبولیت کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔
جیو اسٹار کے انٹرٹینمنٹ سیلز کے سربراہ مہیش شیٹی نے کہا کہ ’ بگ باس‘ اب صرف ایک رئیلٹی شو نہیں ہے، بلکہ ایک ثقافتی آئیکن ہے۔ دریں اثنا ، ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ سیلز کے سربراہ، بھاسکر رمیش کے مطابق ، یہ پلیٹ فارم سامعین اور برانڈز کے درمیان مضبوط روابط استوار کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 2025 میں 625 سے زیادہ مشتہرین نے اس پلیٹ فارم کا استعمال کیا ، جس سے بہت سے برانڈز کو شناخت بڑھانے اور صارفین تک پہنچنے میں مدد ملی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan